بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2230 — ایک عورت کے دو ولی الگ الگ شادی کر دیں اس کا بیان
کتب سنن دارمی نکاح کے مسائل ایک عورت کے دو ولی الگ الگ شادی کر دیں اس کا بیان حدیث 2230
حدیث نمبر: 2230 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَوْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "أَيُّمَا امْرَأَةٍ زَوَّجَهَا وَلِيَّانِ لَهَا، فَهِيَ لِلْأَوَّلِ مِنْهُمَا، وَأَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ بَيْعًا مِنْ رَجُلَيْنِ، فَهُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْهُمَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عقبہ بن عامر یا سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس عورت کا نکاح دو ولی کر دیں (ایک ایک شخص سے اور دوسرا دوسرے شخص سے) تو وہ عورت اس کو ملے گی جس سے پہلے نکاح ہوا، اور جو شخص ایک چیز دو آدمیوں کے ہاتھ بیچے تو جس کے ہاتھ پہلے بیچی ہے اسی کو ملے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2230]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف الحسن لم يسمع من سمرة، [مكتبه الشامله نمبر: 2239] »
یہ حدیث سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہو یا سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے دونوں حالتوں میں ضعیف ہے، کیونکہ اس کی سند میں انقطاع ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2088] ، [ترمذي 1110] ، [نسائي 4696] ، [ابن ماجه 2190، 2191، مقتصر على الطرف الثاني] ، [طبراني 203/7، 6842]
الحكم: إسناده ضعيف الحسن لم يسمع من سمرة
← پچھلی حدیث (2229) باب پر واپس اگلی حدیث (2231) →