بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2196 — قمیص، کنواں، دودھ، شہد، گھی، کھجور وغیرہ خواب میں دیکھنے کا بیان
کتب سنن دارمی کتاب خوابوں کے بیان میں قمیص، کنواں، دودھ، شہد، گھی، کھجور وغیرہ خواب میں دیکھنے کا بیان حدیث 2196
حدیث نمبر: 2196 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "رَأَيْتُ كَأَنِّي فِي دِرْعٍ حَصِينَةٍ، وَرَأَيْتُ بَقَرًا يُنْحَرُ، فَأَوَّلْتُ أَنَّ الدِّرْعَ الْمَدِينَةُ، وَأَنَّ الْبَقَرَ نَفَرٌ، وَاللَّهِ خَيْرٌ، وَلَوْ أَقَمْنَا بِالْمَدِينَةِ، فَإِنْ دَخَلُوا عَلَيْنَا، قَاتَلْنَاهُمْ". فَقَالُوا: وَاللَّهِ مَا دُخِلَتْ عَلَيْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَفَتُدْخَلُ عَلَيْنَا فِي الْإِسْلَامِ؟ قَالَ:"فَشَأْنَكُمْ إِذًا". وَقَالَتْ الْأَنْصَارُ بَعْضُهَا لِبَعْضٍ: رَدَدْنَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْيَهُ، فَجَاؤُوا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ شَأْنُكَ، فَقَالَ:"الْآنَ؟ إِنَّهُ لَيْسَ لِنَبِيٍّ إِذَا لَبِسَ لَأْمَتَهُ أَنْ يَضَعَهَا حَتَّى يُقَاتِلَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں محفوظ درع میں ہوں اور میں نے دیکھا کہ گائے ذبح کی جا رہی ہے، جس کی تعبیر یہ سمجھ میں آئی کہ وہ درع مدینہ ہے اور گائے مسلمانوں کی ایک جماعت ہے جو شہید ہو گئی اور الله تعالیٰ کا ہر کام بہتر ہے۔ اور (میری رائے یہ تھی) کہ اگر ہم مدینہ ہی میں قیام کرتے جب مشرکین ہم پر حملہ کرتے تو ہم انہیں مار بھگاتے۔ انصار نے کہا: اللہ کی قسم دور جاہلیت میں وہ ہمارے شہر میں نہ گھس سکے تو کیا اب (ہمارے) اسلام لانے کے بعد وہ ہمارے محلوں میں گھس پائیں گے۔ رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: پھر جیسی تمہاری رائے ہو، چنانچہ انصار کے لوگوں نے مشورہ کیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رائے پر ہی عمل کرنا چاہیے، اور پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے تو عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ جیسا مناسب سمجھیں کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اب یہ کہتے ہو۔ (اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جنگی لباس زیب تن کر چکے تھے اس لئے) فرمایا: کسی بھی نبی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ جب اپنا جنگی لباس پہن لے تو پھر بنا جہاد کئے اسے اتار دے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرويا/حدیث: 2196]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط مسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 2205] »
اس روایت کی سند صحیح على شرط مسلم ہے۔ دیکھئے: [أحمد 351/3] ، [نسائي فى الكبرىٰ 7647]
وضاحت
(تشریح حدیث 2195)
مذکورہ بالا خواب کی طرح یہ خواب بھی جنگِ احد سے متعلق ہے جسے پہلے رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیکھا کہ تلوار ٹوٹ گئی پھر جڑ گئی، گائے ذبح کر ڈالی گئی۔
تلوار کا ٹوٹنا جنگِ احد میں مسلمانوں کا مصیبت میں مبتلا ہونا اور منتشر ہو جانا تھا، پھر سب جمع ہوئے اور کفار و مشرکین کو مار بھگایا۔
گائے کا ذبح کیا جانا بعض صحابہ کرام کی شہادت کی طرف اشارہ تھا، ان احادیث سے پتہ چلا کہ تلوار کا ٹوٹنا مصیبت کی علامت، پھر ویسی ہی حالت میں آجانا حالات کا اپنے معمول پر آ جانے کے مرادف ہے، اور گائے کا ذبح کیا جانا شہادت و وفات کی علامت ہے۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح على شرط مسلم
← پچھلی حدیث (2195) باب پر واپس اگلی حدیث (2197) →