مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ ، مِسْكِينٌ الْحَرَّانِيُّ ، جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ، حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ الْحَرَّانِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَ: رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ شَمْسًا أَوْ قَمَرًا شَكَّ أَبُو جَعْفَرٍ فِي الْأَرْضِ تُرْفَعُ إِلَى السَّمَاءِ بِأَشْطَانٍ شِدَادٍ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "ذَاكَ وَفَاةُ ابْنُ أَخِيكَ يَعْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفْسَهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک سورج یا چاند زمین سے اٹھا کر آسمان پر لے جایا جا رہا ہے، انہوں نے یہ خواب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تعبیر بتائی کہ اس سے آپ کے بھتیجے یعنی خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات مراد ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرويا/حدیث: 2194]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2203] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [كشف الاستار للبزار 844] و [مجمع الزوائد 23/9-24]
وضاحت
(تشریح حدیث 2193)
یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وفات پا جائیں گے۔
اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نہ دنیا سے پردہ کیا نہ آسمان پر اٹھائے گئے، بلکہ دیگر انبیاء کی طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی وفات پائی۔
اس سے معلوم ہوا کہ آسمان کی طرف چڑھنا یا کسی کو لے جانا اس کی موت کی طرف اشارہ ہے۔
الحكم: إسناده صحيح