بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2072 — تین انگلیوں سے کھانے کا بیان
کتب سنن دارمی کھانا کھانے کے آداب تین انگلیوں سے کھانے کا بیان حدیث 2072
حدیث نمبر: 2072 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ الْمَدَنِيِّ ، ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ الْمَدَنِيِّ، عَنْ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَأْكُلُ بِثَلَاثِ أَصَابِعَ، وَلَا يَمْسَحُ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تین انگلیوں سے کھاتے اور اپنے ہاتھ چاٹنے سے پہلے صاف نہیں کرتے تھے۔ (یعنی صاف کرنے سے پہلے انہیں چاٹ لیتے تھے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2072]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2076] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2032] ، [أبوداؤد 3848] ، [ابن حبان 5251] ۔ اس سند میں ابومعاویہ کا نام محمد بن حازم ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2071) باب پر واپس اگلی حدیث (2073) →