☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 2052
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 2052
أَبُو الْوَلِيدِ ، شُعْبَةُ ، هِشَامُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: هِشَامُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ أَخْبَرَنِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا وَنَحْنُ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَسَعَى الْقَوْمُ فَلَغِبُوا، فَأَخَذْتُهَا وَجِئْتُ بِهَا إِلَى أَبِي طَلْحَةَ، فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ بِوَرِكَيْهَا أَوْ فَخِذَيْهَا، شَكَّ شُعْبَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"فَقَبِلَهَا".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مرالظہران نامی ایک جگہ میں ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا، لوگ (اس کے پیچھے) دوڑے اور جب تھک گئے میں نے قریب پہنچ کر اس کو پکڑ لیا اور اس کو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لایا، انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کے پیچھے کا یا دونوں رانوں کا گوشت (یہ شک سعید کو ہوا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بھیج دیا جس کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قبول فرما لیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصيد/حدیث: 2052]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2056] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5489، 5535] ، [مسلم 1953] ، [أبوداؤد 3791] ، [ترمذي 1789] ، [نسائي 4322] ، [ابن ماجه 3243] ، [الطيالسي 1743] ، [أحمد 171/3، 232]
وضاحت
(تشریح حدیث 2051)
اس حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خرگوش کا گوشت قبول کر لیا، اگر حرام ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے قبول نہ کرتے، لہٰذا خرگوش کا کھانا اور شکار کرنا نیز ہدیہ قبول کرنا جائز ہوا۔
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2051) Back to Bab Next Hadith → (2053)