بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2030 — پالتو گدھے کے گوشت کا بیان
کتب سنن دارمی قربانی کے بیان میں پالتو گدھے کے گوشت کا بیان حدیث 2030
حدیث نمبر: 2030 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانَ ، هِشَامٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُكِلَتْ الْحُمُرُ أَوْ أُفْنِيَتِ الْحُمُرُ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُفْنِيَتِ الْحُمُرُ أَوْ أُكِلَتْ الْحُمُرُ،"فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا فَنَادَى إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ، فَإِنَّهَا رِجْسٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ خیبر کے دن ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! گدھے کھا لئے گئے، یا یہ کہا: گدھے (کھا کر) ختم کر دیئے گئے، پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! گدھے ختم کر دیئے گئے، یا کھا لئے گئے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک صحابی کو حکم دیا کہ اعلان کر دو: بیشک اللہ اور اس کا رسول دونوں تم کو پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کرتے ہیں کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 2030]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2034] »
یہ روایت صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2991، 4199] ، [مسلم 1940] ، [نسائي 69] ، [ابن ماجه 3196] ، [أبويعلی 2828] ، [ابن حبان 5274] ، [الحميدي 1234]
وضاحت
(تشریح احادیث 2028 سے 2030)
ان احادیث سے متعہ اور گدھے کے گوشت کی حرمت ثابت ہوئی۔
نکاحِ متعہ یہ ہے کہ آدمی ایک وقتِ مقررہ تک کے لئے نکاح کر لے، جیسے ہفتہ، دس دن، ایک ماہ یا سال کے لئے، یہ شروع اسلام میں حلال تھا پھر قیامت تک کے لئے حرام قرار دیا گیا، آگے مزید تفصیل آ رہی ہے۔
اسی طرح گدھے کا گوشت حلال تھا، پھر قیامت تک کے لئے اس کا کھانا حرام کر دیا گیا۔
ان دونوں چیزوں میں جو لوگ حلت کے قائل ہیں ان کا استدلال صحیح نہیں اور حرمت کی دلیل واضح، صریح اور قوی ہے۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2029) باب پر واپس اگلی حدیث (2031) →