يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَاتَتْ شَاةٌ لِمَيْمُونَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟"قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ:"إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ان کی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی بکری مر گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کاش تم اس کی کھال سے فائدہ اٹھاتے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ تو مردہ تھی؟ فرمایا: ”مردار کا فقط کھانا حرام ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 2027]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2031] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1492] ، [مسلم 363] ، [أبوداؤد 4120] ، [ترمذي 1727] ، [نسائي 4246] ، [أبويعلی 2419] ، [ابن حبان 1284] ، [مسند الحميدي 498]
وضاحت
(تشریح احادیث 2024 سے 2027)
یعنی مردار کا گوشت کھانا حرام ہے لیکن دباغت کے بعد چمڑا و جلد سے انتفاع جائز ہے۔
الحكم: إسناده صحيح