بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2000 — قربانی کے گوشت کا بیان
کتب سنن دارمی قربانی کے بیان میں قربانی کے گوشت کا بیان حدیث 2000
حدیث نمبر: 2000 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَطَاءً ، جَابِرًا
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ:"إِنْ كُنَّا لَنَتَزَوَّدُ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يَعْنِي: لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں زاد سفر کے طور پر (گوشت کا توشہ) مکہ سے مدینہ تک کے لئے رکھ لیا کرتے تھے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: یعنی قربانی کے گوشت کو رکھ لیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 2000]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2004] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2980، 5567] ، [مسلم 1972] ، [نسائي 1980] ، [ابن حبان 5930] ، [الحميدي 1297]
وضاحت
(تشریح حدیث 1999)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ قربانی کے گوشت کو خود بھی کھائیں اور غریبوں، محتاجوں، سوالیوں کو بھی کھلائیں، قربانی کے گوشت کے تین حصے کرنے چاہئیں، ایک حصہ اپنے لئے، ایک حصہ دوست احباب کے لئے، اور ایک حصہ غرباء و مساکین کے لئے۔
(مولانا راز رحمۃ اللہ علیہ)۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1999) باب پر واپس اگلی حدیث (2001) →