بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1976 — منیٰ میں عمارت بنانے کی کراہت کا بیان
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں منیٰ میں عمارت بنانے کی کراہت کا بیان حدیث 1976
حدیث نمبر: 1976 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاق ، وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلُ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، مُسَيْكَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ أُمِّهِ مُسَيْكَةَ وَأَثْنَى عَلَيْهَا خَيْرًا، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَبْنِي لَكَ بِمِنًى بِنَاءً يُظِلُّكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا، مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے لئے منیٰ میں کوئی سایہ دار چیز تعمیر کر دیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، منیٰ میں جو پہلے پہنچ جائے وہی اس کی جگہ ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1976]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1980] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2019] ، [ترمذي 881] ، [ابن ماجه 3006] ، [أبويعلی 4519]
وضاحت
(تشریح حدیث 1975)
یعنی میدانِ منیٰ حاجیوں کے لئے وقف ہے، وہ کسی خاص فرد کی ملکیت نہیں، جو شخص پہلے پہنچے اور کسی جگہ اتر جائے تو دوسرا وہاں سے اسے اٹھا نہیں سکتا، مکان بنانے میں ایک جگہ پر اپنا قبضہ اور حق کر لینا ہے کہ دوسرا وہاں نہیں اتر سکتا، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی اجازت نہیں دی۔
(وحیدی)۔
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (1975) باب پر واپس اگلی حدیث (1977) →