بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1882 — حج قران کرنے والے کا طواف
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں حج قران کرنے والے کا طواف حدیث 1882
حدیث نمبر: 1882 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، كَفَاهُ لَهُمَا طَوَافٌ وَاحِدٌ، وَلَا يَحِلُّ حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص حج و عمرے کا احرام باندھے (یعنی حج قران کی نیت کی ہو) اس کے لئے ایک طواف (ترمذی میں ہے اور ایک سعی کافی ہے پھر طواف و سعی کے بعد) وہ جب تک حج و عمرے سے فارغ نہ ہو جائے احرام باندھے رہے گا۔ (یعنی حلال نہ ہو گا)۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1882]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط مسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 1886] »
اس روایت کی سند صحیح علی شرط مسلم ہے۔ دیکھئے: [المنتقى لابن الجارود 460] ، [شرح معاني الآثار 197/2] ، [أحمد 67/2] ، [ترمذي 948] ، [دارقطني 257/2] ، [ابن حبان 3915] ، [موارد الظمآن 993]
وضاحت
(تشریح حدیث 1881)
حجِ قران کرنے والے پر ایک طواف اور ایک سعی ہے جو چاہے تو پہلے کر لے اور چاہے تو قربانی کے بعد کرے، اور یہ بھی جائز ہے کہ صرف طواف پہلے کر لے اور سعی کو قربانی کے بعد کے لئے مؤخر کر دے۔
الحكم: إسناده صحيح على شرط مسلم
← پچھلی حدیث (1881) باب پر واپس اگلی حدیث (1883) →