بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1811 — ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں عمل کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی روزے کے مسائل ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں عمل کی فضیلت کا بیان حدیث 1811
حدیث نمبر: 1811 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، شُعْبَةُ ، سُلَيْمَانَ ، مُسْلِمًا الْبَطِينَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُسْلِمًا الْبَطِينَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهِ عَنْهُمَا، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَا الْعَمَلُ، فِي أَيَّامٍ أَفْضَلَ مِنْ الْعَمَلِ فِي عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ". قِيلَ: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:"وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْجِعْ بِشَيْءٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ذوالحجہ کے دس دن کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں اتنی فضیلت نہیں، پوچھا گیا: کیا جہاد کی بھی اتنی فضیلت نہیں؟ فرمایا: ہاں، جہاد بھی نہیں سوائے اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرے میں ڈال کر نکلا، اور کچھ بھی لے کر واپس نہ آیا۔ (یعنی جان و مال سب قربان کر دیا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1811]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1814] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 969] ، [أبوداؤد 2438] ، [ترمذي 757] ، [ابن ماجه 1727] ، [طيالسي 2631] ، [أحمد 224/6] ، [طبراني فى الكبير 12278] ، [أبويعلی 7248] ، [ابن حبان 5623] ، [مجمع الزوائد 6007]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1810) باب پر واپس اگلی حدیث (1812) →