بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1809 — روزے کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی روزے کے مسائل روزے کی فضیلت کا بیان حدیث 1809
حدیث نمبر: 1809 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو نُعَيْمٍ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الصَّوْمُ جُنَّةٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: روزہ ایک ڈھال ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1809]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1812] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1894، 1904] ، [مسلم 1151/162] ، [نسائي 2215] ، [ابن حبان 3427]
وضاحت
(تشریح حدیث 1808)
روز ہ گناہوں سے بچنے کے لئے یا جہنم سے بچنے کے لئے ایک ڈھال ہے، جس طرح جنگ میں دشمن کے وار سے بچنے کی ڈھال ہوتی ہے۔
ان احادیث سے روزے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ قیامت کے دن اس کا ثوابِ عظیم دیکھ کر روزے دار خوش ہوگا۔
اور روزے کا ثواب بے حد و بے حساب ہے، اور روزہ دار کے لئے رب العالمین ارحم الراحمین کی طرف سے بشارت ہے «فَإِنَّه لِيْ وَ أَنَا أَجْزِيْ بِهِ» نیز یہ کہ روزہ ایک ڈھال کی طرح ہے جو جہنم کی آگ سے بچائے گا جیسے ڈھال دشمن کے وار سے بچاتی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1808) باب پر واپس اگلی حدیث (1810) →