بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1789 — پیر اور جمعرات کے روزے رکھنے کا بیان
کتب سنن دارمی روزے کے مسائل پیر اور جمعرات کے روزے رکھنے کا بیان حدیث 1789
حدیث نمبر: 1789 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو عَاصِمٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، سُهَيْلٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ:"إِنَّ الْأَعْمَالَ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اثنین و خمیس کا روزہ رکھتے تھے، میں نے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اثنین و خمیس کو اعمال پیش کئے جاتے ہیں۔ (یعنی پیر اور جمعرات کو)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1789]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1792] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 747] ، [بغوي فى شرح السنة 1799] ، [ابن ماجه 1740] ، [أبويعلی 6684] ، [ابن حبان 3644] ، [الحميدي 1005] ، [الترغيب والترهيب 124/2] ، [تلخيص الحبير 215/2] ، [نيل الأوطار 335/4] و [الأدب المفرد 61]
وضاحت
(تشریح حدیث 1788)
معلوم ہوا کہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھنا سنّت ہے، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ خادم خاتم الرسل ہیں، انہوں نے پیران سالی میں بھی اس سنّت کو چھوڑنا گوارہ نہ کیا (رضی اللہ عنہ وأرضاه)۔
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (1788) باب پر واپس اگلی حدیث (1790) →