☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 1770
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 1770
عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَاصِلٍ ، بَشَّارِ بْنِ أَبِي سَيْفٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ ، أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ، عَنْ بَشَّارِ بْنِ أَبِي سَيْفٍ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "الصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يَعْنِي: بِالْغِيبَةِ.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جب تک اس کو پھاڑے نہیں۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: یعنی غیبت کر کے (روزہ کو خراب نہ کرے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1773] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [نسائي 2232] ، [أبويعلی 878] ، [مجمع الزوائد 3830]
وضاحت
(تشریح حدیث 1769)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب تک غیبت نہ کرے، جھوٹ نہ بولے روز ہ اس کے لئے ڈھال ہے کیونکہ جھوٹ، غیبت، برے کام سے روزے میں شگاف لگ جاتا ہے اور روزہ بگڑ جاتا ہے جیسے ضرب لگنے سے ڈھال پھٹ جاتی ہے۔
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (1769) Back to Bab Next Hadith → (1771)