بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1759 — شوہر کی اجازت کے بنا عورت کو نفلی روزہ رکھنے کی ممانعت
کتب سنن دارمی روزے کے مسائل شوہر کی اجازت کے بنا عورت کو نفلی روزہ رکھنے کی ممانعت حدیث 1759
حدیث نمبر: 1759 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانَ ، أَبِي الزِّنَادِ ، مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْمًا وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ، إِلَّا بِإِذْنِهِ". قَالَ: فِي النُّذُورِ تَفِي بِهَا.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر شوہر موجود ہو تو عورت اس کی اجازت کے بغیر ایک دن کا بھی نفلی روزہ نہ رکھے، فرمایا: نذر کا روزہ پورا کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1759]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1762] »
اس روایت کی سند حسن لیکن حدیث متفق علیہ ہے، جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند الحميدي 1046]
وضاحت
(تشریح حدیث 1758)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ عورت کو نفلی روزہ رکھنے کے لئے شوہر کی اجازت لینا ضروری ہے، اس سے شوہر کا حق بھی معلوم ہوا نیز یہ بھی پتہ چلا کہ فرض روزے کے لئے شوہر کی اجازت کی ضرورت نہیں، اسی طرح فرض نماز و زکاۃ ہے کہ اس کے لئے شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (1758) باب پر واپس اگلی حدیث (1760) →