بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1737 — افطار میں جلدی کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی روزے کے مسائل افطار میں جلدی کرنے کا بیان حدیث 1737
حدیث نمبر: 1737 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: لوگ اس وقت تک خیر میں رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1737]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1741] »
یہ حدیث صحیح اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1957] ، [مسلم 1098] ، [ترمذي 699] ، [ابن ماجه 1697] ، [أبويعلی 7511] ، [ابن حبان 3502، 3506]
وضاحت
(تشریح حدیث 1736)
یعنی افطار کا وقت آنے پر افطار میں جلدی کریں گے، ایسا نہیں کہ اندھیرا پھیلنے کا انتظار کریں اور افطار میں تاخیر کریں، بلکہ سورج غروب ہونے پر فوراً افطار کریں گے تو شریعت پر عمل کی برکت سے خیر اور برکت و بھلائی میں رہیں گے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1736) باب پر واپس اگلی حدیث (1738) →