بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1674 — وقت سے پہلے زکاۃ نکالنے کا بیان
کتب سنن دارمی زکوٰۃ کے مسائل وقت سے پہلے زکاۃ نکالنے کا بیان حدیث 1674
حدیث نمبر: 1674 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، إِسْمَاعِيل بْنُ زَكَرِيَّا ، الْحَجَّاجِ بْنِ دِينَارٍ ، الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، حُجَيَّةَ بْنِ عَدِيٍّ ، عَلِيٍّ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ حُجَيَّةَ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ الْعَبَّاسَ "سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَعْجِيلِ صَدَقَتِهِ قَبْلَ أَنْ تَحِلَّ، فَرَخَّصَ فِي ذَلِكَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: آخُذُ بِهِ، وَلَا أَرَى فِي تَعْجِيلِ الزَّكَاةِ بَأْسًا.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے وقت سے پہلے (صدقہ زکاة) نکالنے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو اس کی اجازت دے دی۔ امام ابومحمد دارمی رحمہ اللہ نے کہا: میں اسی کا قائل ہوں اور زکاة واجب ہونے کے وقت سے پہلے زکاة نکالنے میں کوئی حرج نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الزكاة/حدیث: 1674]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1676] »
یہ حدیث مجموع طرق سے جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1624] ، [ترمذي 678] ، [ابن ماجه 1795]
وضاحت
(تشریح حدیث 1673)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سال گذرنے سے پہلے بھی زکاۃ دی جا سکتی ہے۔
الحكم: إسناده جيد
← پچھلی حدیث (1673) باب پر واپس اگلی حدیث (1675) →