بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1574 — بارش کی دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل بارش کی دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے کا بیان حدیث 1574
حدیث نمبر: 1574 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدَةُ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:"كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ الدُّعَاءِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بارش کی دعا کے علاوہ کسی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1574]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1576] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1031] ، [مسلم 895] ، [أبوداؤد 1170] ، [نسائي 1512] ، [ابن ماجه 1180] ، [أبويعلی 2935] ، [ابن حبان 2863]
وضاحت
(تشریح حدیث 1573)
اس حدیث سے استسقاء کے لئے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا ثابت ہوا، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا کہ بارش کے علاوہ کسی دعا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، ان کے عدم رویت پر محمول کیا گیا ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے متعدد مقامات پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا ثبوت احادیثِ صحیحہ میں موجود ہے، لیکن فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا کسی حدیث میں ذکر نہیں ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: [فتح الباري 517/2] ۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1573) باب پر واپس اگلی حدیث (1575) →