بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1517 — کوئی شخص رات کی نماز سے سویا رہ جائے تو کیا کرے
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل کوئی شخص رات کی نماز سے سویا رہ جائے تو کیا کرے حدیث 1517
حدیث نمبر: 1517 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَنْزِلُ اللَّهُ تَعَالَى إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا كُلَّ لَيْلَةٍ لِنِصْفِ اللَّيْلِ الْآخِرِ، أَوْ لِثُلُثِ اللَّيْلِ الْآخِرِ، فَيَقُولُ: مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي، فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ أَوْ يَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہر رات اس وقت آسمان دنیا پر اترتا ہے جب رات کا آخری نصف حصہ باقی رہ جاتا ہے، یا جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے اور فرماتا ہے: کون ہے مجھ سے دعا کرنے والا کہ میں اس کی دعا قبول کر لوں؟ کون ہے مجھ سے مانگنے والا کہ میں اسے عطا کردوں؟ کون ہے مجھ سے بخشش طلب کرنے والا کہ میں اس کو بخش دوں؟ یہاں تک کہ فجر ہو جائے، یا پڑھنے والا نماز فجر سے فارغ ہو جائے (یعنی اس وقت تک یہ پکار ہوتی رہتی ہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1517]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1519] »
اس روایت کی یہ سند حسن ہے، لیکن حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1145] ، [مسلم 758] ، [أبوداؤد 1315] ، [ترمذي 3498] ، [أبويعلی 1180، 5936] ، [ابن حبان 919، 920] ، [الشريعة للآجري 73-75] ، [الأسماء و الصفات للبيهقي ص: 449]
الحكم: إسناده حسن ولكن الحديث متفق عليه
← پچھلی حدیث (1516) باب پر واپس اگلی حدیث (1518) →