بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1502 — کسی کے لئے سجدہ کرنے کی ممانعت
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل کسی کے لئے سجدہ کرنے کی ممانعت حدیث 1502
حدیث نمبر: 1502 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، إِسْحَاق الْأَزْرَقُ ، شَرِيكٍ ، حُصَيْنٍ ، الشَّعْبِيِّ ، قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانَ لَهُمْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَسْجُدُ لَكَ؟ قَالَ: "لَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لأَحَدٍ، لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ لِمَا جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْهِنَّ مِنْ حَقِّهِمْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں حیرہ (کوفے کا ایک شہر) گیا تو دیکھا کہ وہاں کے لوگ اپنے سردار کو سجده کرتے ہیں، (واپس آ کر) میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم آپ کے لئے سجدہ نہ کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں سے کہتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں اس سبب کی وجہ سے جو مردوں کا حق عورتوں پر الله تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1502]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1504] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2140] ، [بيهقي 291/7] ، [ابن حبان 4171] ، [موارد الظمآن 1290]
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (1501) باب پر واپس اگلی حدیث (1503) →