بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1490 — دن کے شروع میں چار رکعت نماز کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل دن کے شروع میں چار رکعت نماز کا بیان حدیث 1490
حدیث نمبر: 1490 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو النُّعْمَانِ ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، بُرْدٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، مَكْحُولٍ ، كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ ، قَيْسٍ الْجُذَامِيِّ ، نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ الْغَطَفَانِيِّ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ بُرْدٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ قَيْسٍ الْجُذَامِيِّ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ الْغَطَفَانِيِّ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: ابْنَ آدَمَ، صَلِّ لِي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ، أَكْفِكَ آخِرَهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
نعیم بن ہمار غطفانی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: اے آدم کے بیٹے! دن کے شروع میں میرے لئے چار رکعت نماز پڑھ لے، دن کے آخر تک میں تیرے لئے کافی ہوں گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1490]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1492] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1289] ، [ابن حبان 2533] ، [موارد الظمآن 634]
وضاحت
(تشریح حدیث 1489)
یہ چار رکعت دو دو رکعت کر کے پڑھی جائیں اور یہ اشراق کی نماز ہے جو آفتاب کے ایک یا دو نیزے بلند ہونے پر دن کے شروع میں پڑھی جاتی ہے۔
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (1489) باب پر واپس اگلی حدیث (1491) →