سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، هِشَامٍ ، مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُخْفِي مَا يَقْرَأُ فِيهِمَا، وَذَكَرَتْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ". قَالَ سَعِيدٌ: فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان دو رکعتوں میں جو پڑھتے اسے مخفی رکھتے (یعنی آواز سے نہ پڑھتے) اور ذکر کیا کہ « ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ » اور « ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ » کی قرأت کرتے تھے۔ سعید بن عامر نے کہا: یعنی فجر کی سنتوں میں یہ پڑھتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1480]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1482] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [شرح معاني الآثار 297/1] و [ابن حبان 2461]
الحكم: إسناده صحيح