بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1439 — گم شدہ چیز کی مسجد میں تلاش و اعلان اور خرید و فروخت کی ممانعت کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل گم شدہ چیز کی مسجد میں تلاش و اعلان اور خرید و فروخت کی ممانعت کا بیان حدیث 1439
حدیث نمبر: 1439 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحَسَنُ بْنُ أَبِي زَيْدٍ الْكُوفِيُّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي زَيْدٍ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَبِيعُ، أَوْ يَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ، فَقُولُوا: لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ، وَإِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَنْشُدُ فِيهِ الضَّالَّةَ، فَقُولُوا: لَا أَدَّى اللَّهُ عَلَيْكَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب تم کسی کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو کہو: الله تمہاری تجارت میں نفع نہ بخشے، اور جب کسی کو گم شدہ چیز ڈھونڈتے اور مسجد میں اس کا اعلان کرتے دیکھو تو کہو: الله کرے تیری چیز نہ ملے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1439]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1441] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 568] ، [أبوداؤد 473] ، [ابن ماجه 768] ، [ابن حبان 1650] ، [موارد الظمآن 313]
وضاحت
(تشریح حدیث 1438)
مسلم شریف کی روایت میں ہے: مسجدیں اس لئے نہیں بنائی جاتی ہیں کہ اس میں خرید و فروخت یا گم شده چیزیں تلاش کی جائیں۔
معلوم ہوا کہ مسجد میں یہ افعال و اعمال درست نہیں ہیں اور جو شخص ایسا اعلان کرے تو اس کے لئے بددعا کے طور پر مذکورہ الفاظ کہنا جائز ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1438) باب پر واپس اگلی حدیث (1440) →