أَبُو نُعَيْمٍ ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ ، مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، قَالَتْ:"كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ، جَافَى حَتَّى يَرَى مَنْ خَلْفَهُ وَضَحَ إِبِطَيْهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ام المومنین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو دونوں ہاتھوں کو پہلو سے جدا رکھتے تھے یہاں تک کہ آپ کے پیچھے والا شخص آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ سکتا تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1367]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1369] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 497] ، [أبوداؤد 898] ، [نسائي 1108] ، [ابن ماجه 880] ، [أبويعلی 7096]
الحكم: إسناده صحيح