بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1360 — سجدے میں کہنیاں بچھانے اور کوے کی طرح ٹھونگ مارنے کی ممانعت کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل سجدے میں کہنیاں بچھانے اور کوے کی طرح ٹھونگ مارنے کی ممانعت کا بیان حدیث 1360
حدیث نمبر: 1360 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو عَاصِمٍ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ الْأَنْصَارِيِّ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ الْأَنْصَارِيِّ , قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ افْتِرَاشِ السَّبُعِ، وَنَقْرَةِ الْغُرَابِ، وَأَنْ يُوطِنَ الرَّجُلُ الْمَكَانَ كَمَا يُوطِنُ الْبَعِيرُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع کیا (سجدے میں) درندوں کی طرح بازو بچھانے سے، اور کوے کی طرح ٹھونگ مارنے (یعنی جلدی جلدی سجدہ کرنے) سے، اور مسجد میں ایک جگہ مقرر کر لینے سے جس طرح اونٹ (اپنی جگہ) مقرر کر لیتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1360]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل تميم بن محمود، [مكتبه الشامله نمبر: 1362] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 862] ، [نسائي 1111] ، [ابن ماجه 1429] ، [ابن حبان 2277] ، [موارد الظمآن 476]
وضاحت
(تشریح احادیث 1358 سے 1360)
ان دونوں حدیثوں میں سجدے کی حالت میں ہاتھ و بازوؤں کو زمین پر بچھانے سے منع کیا گیا ہے اور اسے کتوں اور درندوں کی صفت بتایا گیا ہے، اور یہ سستی و کاہلی کی علامت ہے۔
اسی طرح جلدی جلدی سجدہ کرنا جانوروں کی طرح چونچ مارنے سے تشبیہ دے کر سجدے میں اعتدال کا حکم دیا گیا، نیز ہر دن ایک ہی جگہ نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے اور علمائے کرام نے ان چیزوں کو مکروہ گردانا ہے۔
آدمی کو الله تعالیٰ نے معزز و مکرم بنایا ہے اس لئے اس کو حیوانات کی خصلتیں اختیار کرنے اور ان کی طرح بیٹھنے اُٹھنے سے منع فرمایا ہے۔
الحكم: إسناده حسن من أجل تميم بن محمود
← پچھلی حدیث (1359) باب پر واپس اگلی حدیث (1361) →