بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1355 — سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا بیان اور سجدہ کیسے کرے؟
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا بیان اور سجدہ کیسے کرے؟ حدیث 1355
حدیث نمبر: 1355 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسًا ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:"أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ أَعْظُمٍ، وَأُمِرَ أَنْ لَا يَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا" قَالَ شُعْبَةُ: وَحَدَّثَنِيهِ مَرَّةً أُخْرَى قَالَ:"أُمِرْتُ بِالسُّجُودِ، وَلَا أَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ تمہارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ وہ سات اعضاء پر سجدہ کریں، اور نہ بالوں کو سمیٹیں نہ کپڑوں کو۔ شعبہ نے کہا: اور ایک بار عمرو بن دینار نے مجھے اس طرح یہ حدیث بیان کی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا: مجھے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ کہ (سجدے میں) نہ بال سمیٹوں اور نہ کپڑے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1355]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1357] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 809] ، [مسلم 490] ، [أبوداؤد 889] ، [ترمذي 273] ، [نسائي 1092] ، [ابن ماجه 883] ، [أبويعلی 2389] ، [ابن حبان 1921] ، [الحميدي 500]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1354) باب پر واپس اگلی حدیث (1356) →