بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1338 — نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی کراہت کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی کراہت کا بیان حدیث 1338
حدیث نمبر: 1338 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ، قَالَ: "مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي صَلَاتِهِمْ؟"فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ حَتَّى قَالَ:"لَتَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَيَخْطَفَنَّ اللَّهُ أَبْصَارَكُمْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا بات ہے جو لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں نہایت سختی سے روکا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم اس حرکت سے باز آ جاؤ گے ورنہ اللہ تعالیٰ تمہاری بینائی اچک لے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1338]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح محمد بن بشر سمع من سعيد قبل اختلاطه، [مكتبه الشامله نمبر: 1340] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 750] ، [أبوداؤد 905] ، [نسائي 1192] ، [ابن ماجه 1044] ، [أبويعلی 2918] ، [ابن حبان 2284]
وضاحت
(تشریح احادیث 1336 سے 1338)
اس حدیث میں نماز کے دوران آسمان کی طرف نظر اٹھانے پر سخت ترین وعید ہے اور وہ یہ کہ ہو سکتا ہے کہ الله تعالیٰ ان کی بینائی ختم کر دے، اس لئے نماز میں اس سے بچنا چاہئے۔
الحكم: إسناده صحيح محمد بن بشر سمع من سعيد قبل اختلاطه
← پچھلی حدیث (1337) باب پر واپس اگلی حدیث (1339) →