بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1299 — پہلی صف کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل پہلی صف کی فضیلت کا بیان حدیث 1299
حدیث نمبر: 1299 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، هِشَامٌ ، يَحْيَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ"يَسْتَغْفِرُ لِلصَّفِّ الْأَوَّلِ ثَلَاثًا، وَلِلصَّفِّ الثَّانِي مَرَّةً".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عرباض بن ساريۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پہلی صف کے لئے تین بار مغفرت کی دعا کرتے تھے اور دوسری صف والوں کے لئے ایک بار مغفرت طلب کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لإنقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 1300] »
اس سند میں خالد بن معدان کا لقاء عرباض بن ساریہ سے ثابت نہیں اس لئے ضعیف ہے، لیکن یہ حدیث [نسائي 819] اور [ابن ماجه 996] میں خالد بن معدان عن جبیر بن نفیر عن العرباض سے صحیح سند سے مروی ہے جیسا کہ دوسری حدیث میں آ رہا ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف لإنقطاعه
← پچھلی حدیث (1298) باب پر واپس اگلی حدیث (1300) →