مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، حُجْرِ بْنِ الْعَنْبس ، وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَنْبأَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجْرِ بْنِ الْعَنْبس، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 قَالَ:"آمِينَ"وَيَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے کہا: جب رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم «وَلَا الضَّالِّينَ» پڑھتے تو آمین کہتے تھے، اور یہ کہتے وقت اپنی آواز بلند فرماتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1283] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 932] ، [ترمذي 248] ، [ابن ماجه 855] ، [ابن حبان 1805] ، [موارد الظمآن 448]
وضاحت
(تشریح حدیث 1280)
یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بآواز بلند آمین کہتے تھے۔
روایاتِ صحیحہ سے یہ ثابت ہے، اہلِ حدیث کا اسی پر عمل ہے اور بلادِ حرمین شریفین میں بھی اسی پر عمل ہوتا ہے، اور یہ ہی سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان: «صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ.» ”جیسے مجھے نماز پڑھتے دیکھتے ہو ویسے ہی نماز پڑھو“ کے عین مطابق ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو سنّتِ رسول صلی الله علی وسلم کے مطابق عمل کی توفیق بخشے، آمین۔
الحكم: إسناده صحيح