بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1248 — عشاء کی نماز تاخیر سے پڑھنا مستحب ہے
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل عشاء کی نماز تاخیر سے پڑھنا مستحب ہے حدیث 1248
حدیث نمبر: 1248 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ حَكِيمٍ ، أُمَّ كُلْثُومٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أَنْبأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَنْبأَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ حَكِيمٍ، أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ أَخْبَرَتْهُ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَتَّى ذَهَبَتْ عَامَّةُ اللَّيْلِ وَرَقَدَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ فَخَرَجَ، فَصَلَّاهَا، فَقَالَ:"إِنَّهَا لَوَقْتُهَا، لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک رات (نماز عشاء) میں تاخیر کی حتی کہ رات کا بڑا حصہ گزر گیا، اور مسجد میں جو لوگ تھے سو گئے، پھر آپ باہر تشریف لائے اور فرمایا: اگر اپنی امت پر مشقت ڈالنے کا خیال نہ ہوتا تو یہی اس (نماز) کا وقت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1248]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1250] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 150/6] ، [مسلم 638] ، [نسائي 537] ، [بيهقي 450/1]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1247) باب پر واپس اگلی حدیث (1249) →