بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1245 — عشاء کی نماز کا وقت
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل عشاء کی نماز کا وقت حدیث 1245
حدیث نمبر: 1245 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، أَبِي بِشْرٍ ، بَشِيرِ بْنِ ثَابِتٍ ، حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ النَّاسِ بِوَقْتِ هَذِهِ الصَّلَاةِ يَعْنِي: صَلَاةَ الْعِشَاءِ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُصَلِّيهَا لِسُقُوطِ الْقَمَرِ لِثَالِثَةٍ". قَالَ يَحْيَى: أَمْلاهُ عَلَيْنَا مِنْ كِتَابِهِ عَنْ بَشِيرِ بْنِ ثَابِتٍ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں سب لوگوں سے زیادہ اس نماز کے وقت کا علم رکھتا ہوں (یعنی عشاء کی نماز کا وقت)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت (عشاء کی نماز) پڑھتے تھے جب کہ تیسری رات کا چاند ڈوبتا ہے۔ یحییٰ نے کہا: امام دارمی رحمہ اللہ نے اس روایت کو اپنی کتاب سے بشیر بن ثابت کے طریق سے املا کرایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1245]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1247] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ ابوعوانہ الوضاح اور ابوبشر: جعفر بن ابی وحشیہ ہیں۔ دیکھئے: [أحمد 274/4] ، [أبوداؤد 418] ، [ترمذي 165] ، [نسائي 529]
وضاحت
(تشریح حدیث 1244)
یعنی اوّل وقت میں غیابِ شفق کے بعد فوراً آپ عشاء کی نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1244) باب پر واپس اگلی حدیث (1246) →