بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1243 — مغرب کی نماز کا وقت
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل مغرب کی نماز کا وقت حدیث 1243
حدیث نمبر: 1243 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاقُ هُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ هُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، قَالَ:"كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ سَاعَةَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ إِذَا غَابَ حَاجِبُهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مغرب کی نماز سورج غروب ہوتے وقت پڑھتے تھے جب سورج کا اوپری کنارہ غروب ہو جاتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1243]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1245] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھے: [بخاري 561] ، [مسلم 636، نحوه] و [أبوداؤد 417، مثله] و [ترمذي 164] و [ابن ماجه 688] و [ابن حبان 1523]
وضاحت
(تشریح حدیث 1242)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مغرب کی نماز غروبِ آفتاب کے بعد فوراً پڑھ لینی چاہے، یہ ہی مغرب کی نماز کا اوّل وقت ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1242) باب پر واپس اگلی حدیث (1244) →