بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1196 — جنبی عورت کا حیض شروع ہونے سے پہلے غسل کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل جنبی عورت کا حیض شروع ہونے سے پہلے غسل کرنے کا بیان حدیث 1196
حدیث نمبر: 1196 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، حَبِيبَةُ بِنْتُ حَمَّادٍ ، عَمْرَةُ بِنْتُ حَيَّانَ السَّهْمِيَّةُ ، عَائِشَةُ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَتْنِي حَبِيبَةُ بِنْتُ حَمَّادٍ، حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ حَيَّانَ السَّهْمِيَّةُ، قَالَتْ: قَالَتْ لِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: "أَمَا تَسْتَطِيعُ إِحْدَاكُنَّ إِذَا تطَهُرَتْ مِنْ حَيْضِهَا أَنْ تَتَدَخِّنَ شَيْئًا مِنْ قُسْطٍ، فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ آسٍ، فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ نَوًى، فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ مِلْحٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عمرۃ بنت حیان سہميۃ نے کہا: مجھ سے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی حیض سے پاک ہونے کے بعد قسط کی دھونی لینے کی استطاعت نہیں رکھتی؟ اس کی استطاعت نہ ہو تو آس، اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو کچھ گٹھلیوں سے یا پھر نمک ہی سے دھونی لے لے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1196]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1201] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، اور دوسری کسی کتاب میں یہ روایت نہیں مل سکی، لیکن خوشبو اور روئی کے استعمال کا ذکر طہارت کے بعد صحیح حدیثوں میں موجود ہے۔ دیکھئے: [صحيح مسلم 332]
وضاحت
(تشریح احادیث 1189 سے 1196)
«قسط» ایک قسم کی لکڑی ہے اور «آس» : ایک قسم کا درخت جس کے پتے تر و تازہ ہوتے ہیں۔
مطلب یہ ہے کہ طہارت کے بعد عورت بدبو کو زایل کرنے کے لئے کچھ کرے۔
الحكم: إسناده ضعيف
← پچھلی حدیث (1195) باب پر واپس اگلی حدیث (1197) →