بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1179 — جو آدمی اپنی بیوی کے دبر میں جماع کرے اس (کے جرم) کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل جو آدمی اپنی بیوی کے دبر میں جماع کرے اس (کے جرم) کا بیان حدیث 1179
حدیث نمبر: 1179 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ ، خُصَيْفٌ ، مُجَاهِدٍ
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:"كَانُوا يَجْتَنِبُونَ النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ، وَيَأْتُونَهُنَّ فِي أَدْبَارِهِنَّ، فَسَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: "وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ سورة البقرة آية 222، فِي الْفَرْجِ وَلَا تَعْدُوهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: لوگ حیض کی حالت میں عورتوں سے پرہیز کرتے تھے، لیکن ان کے دبر میں آتے تھے (یعنی جماع کرتے)، اس بارے میں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا، تو الله تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایا: لوگ آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں، کہہ دیجئے کہ وہ گندگی ہے، سو حالت حیض میں عورتوں سے دور رہو، اور جب تک وہ پاک نہ ہو جائیں ان کے قریب نہ جاؤ، ہاں جب وہ پاک ہو جائیں تو ان کے پاس جاؤ جہاں سے اللہ نے تمہیں اجازت دی ہے۔ [بقره: 222/2] فرمایا: « ﴿مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾ » کا مطلب ہے فرج استعمال کرو اور اس سے تجاوز نہ کرو۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1184] »
تخريج خصيف بن عبدالرحمٰن کی وجہ سے اس روایت کی سند حسن کے درجے میں ہے۔ دیکھئے: [تفسير طبري 381/2]
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (1178) باب پر واپس اگلی حدیث (1180) →