بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1157 — عورتوں کے دبر میں جماع کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل عورتوں کے دبر میں جماع کرنے کا بیان حدیث 1157
حدیث نمبر: 1157 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ: فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ سورة البقرة آية 222، قَالَ: "أُمِرُوا أَنْ يَأْتُوا مِنْ حَيْثُ نُهُوا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے: « ﴿فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ﴾ » [بقره: 222/2] کا مطلب ہے ان کو حکم دیا گیا ہے کہ جس جگہ سے روکا گیا تھا طہارت کے بعد اسی جگہ وہ حاجت پوری کر لو۔ (یعنی جماع کر سکتے ہو اور دبر سے بچو)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1157]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1161] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 232/4] ، [تفسير طبري 388/2]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1156) باب پر واپس اگلی حدیث (1158) →