بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1152 — حیض کی حالت میں جماع کرنے پر جن حضرات نے کفارے کا کہا ان کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض کی حالت میں جماع کرنے پر جن حضرات نے کفارے کا کہا ان کا بیان حدیث 1152
حدیث نمبر: 1152 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ فِي رَجُلٍ يَغْشَى امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، أَوْ رَأَتْ الطُّهْرَ وَلَمْ تَغْتَسِلْ، قَالَ: "يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، وَيَتَصَدَّقُ بِخُمُسَيْ دِينَارٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام اوزاعی رحمہ اللہ سے بھی ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں یا پاک ہو جانے کے بعد غسل سے پہلے ہم بستری کر لے، فرمایا: وہ آدمی اللہ سے مغفرت طلب کرے اور دینار کا پانچواں حصہ صدقہ دے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1152]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1156] »
اس قول کی سند تو صحیح ہے لیکن اکثر روایات دینار یا نصف دینار کی وارد ہیں۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1151) باب پر واپس اگلی حدیث (1153) →