بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1141 — حیض کی حالت میں جماع کرنے پر جن حضرات نے کفارے کا کہا ان کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض کی حالت میں جماع کرنے پر جن حضرات نے کفارے کا کہا ان کا بیان حدیث 1141
حدیث نمبر: 1141 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الْوَلِيدِ ، شَرِيكٌ ، خُصَيْفٍ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: "يَتَصَدَّقُ بِنِصْفِ دِينَارٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے اس شخص کے بارے میں جو بحالت حیض اپنی بیوی سے ہم بستری کرے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ نصف دینار صدقہ کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1145] »
اس حدیث کے حوالہ کے لئے دیکھئے: [مسند أحمد 325/1، 272] ، [أبوداؤد 266] ، [ترمذي 136] ، [ابن أبى شيبه 12369] و [مصنف عبدالرزاق 1261، 1264]
وضاحت
(تشریح حدیث 1140)
اس حدیث کی سند حسن ہے اور صحیح سند سے بھی مروی ہے کما سیأتی، اور ایک دینار کی قیمت موجودہ دور میں تقریباً بیس ریال سعودی بنتی ہے، تفصیل اس باب کے آخر میں دیکھئے۔
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (1140) باب پر واپس اگلی حدیث (1142) →