بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1138 — حیض کی حالت میں جماع کرنے پر کفارے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض کی حالت میں جماع کرنے پر کفارے کا بیان حدیث 1138
حدیث نمبر: 1138 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أَبُولُ دَمًا، قَالَ: تَأْتِي امْرَأَتَكَ وَهِيَ حَائِضٌ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: "اتَّقِ اللَّهَ، وَلَا تَعُدْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوقلابہ رحمہ اللہ سے مروی ہے: ایک آدمی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں خونی پیشاب کر رہا ہوں، انہوں نے تعبیر بتائی: تم اپنی بیوی سے حالت حیض میں جماع کرتے ہو۔ کہا: ہاں، ایسا تو ہے، فرمایا: اللہ سے ڈرو آئندہ ایسا نہ کرنا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده منقطع أبو قلابة لم يدرك عمر بن الخطاب، [مكتبه الشامله نمبر: 1142] »
اس روایت کی سند میں انقطاع ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 12372] و [مصنف عبدالرزاق 1270]
الحكم: إسناده منقطع أبو قلابة لم يدرك عمر بن الخطاب
← پچھلی حدیث (1137) باب پر واپس اگلی حدیث (1139) →