بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1049 — حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان حدیث 1049
حدیث نمبر: 1049 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ ، خِلَاسَ بْنَ عَمْرٍو ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ خِلَاسَ بْنَ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو الْقَاسِمِ: "يَكُونُ مَعِي فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ إِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَا أَصَابَهُ، لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ، وَصَلَّى فِيهِ ثُمَّ يَعُودُ، وَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ، فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ، غَسَلَ مَكَانَهُ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ، وَصَلَّى فِيهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: ابوالقاسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے ساتھ ایک کپڑے میں ہوتے اور میں حیض سے ہوتی، اگر میرا خون آپ کے لگ جاتا تو آپ صرف اسی جگہ کو دھو لیتے، اس سے تجاوز نہ کرتے، پھر اسی میں نماز ادا کرتے، پھر تشریف لاتے اور خون لگ جاتا تو ایسا ہی کرتے، فقط اسی جگہ کو دھوتے، تجاوز نہ کرتے، اور اسی کپڑے میں نماز پڑھتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1049]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1053] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 269] ، [نسائي 283، 772] ، [مسند أبى يعلی 4802]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1048) باب پر واپس اگلی حدیث (1050) →