☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فَصْلُ: صَنَعَ الْخَلَّ مِنَ الْخَمْرِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← مشروبات کا بیان← فَصْلُ: صَنَعَ الْخَلَّ مِنَ الْخَمْرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 4618 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ، نَا نَصْرُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ طَوْقٍ، نَا أَبُو عُبَيْدٍ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، قَالَ: قَالَ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ:" مَا فِي شَرْبَةٍ مِنْ نَبِيذٍ مَا يَنْبَغِي لِمُؤْمِنٍ أَنْ يُغَرِّرَ فِيهَا بِدِينِهِ" ، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا النَّضْرِ هَاشِمَ بْنَ الْقَاسِمِ، فَأَعْجَبَهُ فَاسْتَعَادَنِيهُ بَعْدَ سَنَةٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سلیمان تیمی کہتے ہیں: نبیذ پینے میں کوئی حرج نہیں ہے، مسلمان کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنے دین (کے حکم) میں کسی غلط فہمی کا شکار ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4701]
Hadith No.: 4619 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، لَيْثٍ ، يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: جَاءَ أَبُو طَلْحَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنِّي اشْتَرَيْتُ لأَيْتَامٍ فِي حِجْرِي خَمْرًا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَهْرِقِ الْخَمْرَ وَكَسِّرِ الدِّنَانَ" ، فَأَعَادَ ذَلِكَ عَلَيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: میں نے اپنے زیر پرورش یتیم بچوں کے لیے کچھ شراب خریدی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شراب کو بہا دو اور اس کے برتن کو توڑ دو۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4702]
Hadith No.: 4620 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ عُثْمَانَ التَّمَّارُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقَزَّازُ ، أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، شُعْبَةُ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَبِيهِ ، سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ عُثْمَانَ التَّمَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقَزَّازُ ، نَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلا يُقَالُ لَهُ: سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ عَنْهَا، فَقَالَ: إِنَّمَا أَصْنَعُهَا لِلدَّوَاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا دَاءٌ وَلَيْسَتْ بِدَوَاءٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
علقمہ بن وائل اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام سوید بن طارق تھا، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کو اس شراب سے منع کر دیا۔ وہ شخص بولا: میں اسے دوا کے لیے تیار کرتا ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بیماری ہے، یہ دوا نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4703]