☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکاتب کے احکام
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← مکاتب کرنے کا بیان۔← مکاتب کے احکام
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 53
صفحہ 1 از 3
حدیث نمبر: 4139 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، هَمَّامٌ ، عَبَّاسٌ الْجُرَيْرِيُّ ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، نَا هَمَّامٌ ، نَا عَبَّاسٌ الْجُرَيْرِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَيُّمَا عَبْدٍ كَاتَبَ عَلَى مِائَةِ أُوقِيَّةٍ فَأَدَّاهَا إِلا عَشَرَةَ أَوَاقٍ فَهُوَ عَبْدٌ، وَأَيُّمَا عَبْدٍ كَاتَبَ عَلَى مِائَةِ دِينَارٍ فَأَدَّاهَا إِلا عَشَرَةَ دَنَانِيرَ فَهُوَ عَبْدٌ" ، وَقَالَ الْمُقْرِئُ، وَعَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص ایک سو اوقیہ کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کرتا ہے اور دس اوقیہ کے علاوہ باقی سب ادائیگی کر دیتا ہے، تو وہ شخص غلام شمار ہو گا اور جو غلام ایک سو دینار کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کرتا ہے اور دس دینار کے علاوہ باقی سب ادائیگی کر دیتا ہے، تو وہ بھی غلام شمار ہو گا (یعنی پوری ادائیگی سے پہلے وہ آزاد نہیں ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4213]
حدیث نمبر: 4140 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الْعَطَّارُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الْعَطَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَصَابَ الْمُكَاتَبُ حَدًّا أَوْ مِيرَاثًا، وَرِثَ بِحِسَابِ مَا عُتِقَ مِنْهُ، وَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ بِحِسَابِ مَا عُتِقَ مِنْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کتابت کا معاہدہ کرنے والا شخص کسی قابل حد جرم کا ارتکاب کرے یا وراثت میں حصہ دار بن رہا ہو، تو جتنا حصہ اس کا آزاد ہوا ہے، اسی حساب سے وہ وراثت کا حق دار بنے گا اور جتنا حصہ اس کا آزاد ہوا ہے، اسی حساب سے اس پر حد جاری کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4214]
حدیث نمبر: 4141 سنن دارقطنی
أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" اشْتَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي لَيْثٍ بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ بِسَبْعِمِائَةِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ قَدِمْتُ فَكَاتَبَتْنِي عَلَى أَرْبَعِينَ أَلْفِ دِرْهَمٍ فَأَدَّيْتُ إِلَيْهَا عَامَّةَ الْمَالِ، ثُمَّ حَمَلْتُ مَا بَقِيَ إِلَيْهَا، فَقُلْتُ: هَذَا مَالُكِ فَاقْبِضِيهِ، قَالَتْ: لا وَاللَّهِ حَتَّى أَجِدَهُ مِنْكَ شَهْرًا بِشَهْرٍ وَسَنَةً بِسَنَةٍ، فَخَرَجْتُ بِهِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : ارْفَعْهُ إِلَى بَيْتِ الْمَالِ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: هَذَا مَالُكِ فِي بَيْتِ الْمَالِ، وَقَدْ عُتِقَ أَبُو سَعِيدٍ، فَإِنْ شِئْتِ فَخِذِي شَهْرًا بِشَهْرٍ، أَوْ سَنَةً بِسَنَةٍ، قَالَ: فَأَرْسَلَتْ فَأَخَذَتْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن ابوسعید مقبری اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: بنو لیث سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے ذوالمجاز کے بازار سے مجھے سات سو درہم کے عوض میں خرید لیا، پھر جب میں آیا، تو اس نے چالیس ہزار درہم کے عوض میں میرے ساتھ کتابت کا معاہدہ کر لیا، میں نے اس کی اکثر ادائیگی کر دی، جب کچھ ادائیگی باقی رہ گئی اور میں وہ لے کر اس کے پاس پہنچا اور اس سے کہا: ”تم اپنی یہ رقم لے لو۔“ تو وہ بولی: ”اللہ کی قسم! میں اسے یوں نہیں لوں گی، بلکہ ہر مہینے لیا کروں گی یا ہر سال لیا کروں گی۔“ میں اسے ساتھ لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم اسے بیت المال میں جمع کروا دو۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو بلوایا اور بولے: ”تمہارا مال بیت المال میں جمع ہے، ابوسعید آزاد ہو گیا ہے، اب تمہاری مرضی ہے، اگر تم چاہو، تو ہر مہینے اور ہر سال کے حساب سے بیت المال میں سے وصولی کر لیا کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ اسے بھجوایا گیا، تو اس نے وصول کر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4215]
حدیث نمبر: 4142 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُودِي الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا عُتِقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رُقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کتابت کا معاہدہ کرنے والا شخص جتنا آزاد ہو چکا ہو، اسی حساب سے آزاد شخص کی دیت ادا کرے گا اور جتنا حصہ اس کا غلام ہے، اس حساب سے غلام کی دیت ادا کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4216]
حدیث نمبر: 4143 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ ، أَبُو فَرْوَةَ ، يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ ، نَا أَبُو فَرْوَةَ ، نَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُكَاتَبِ يَقْتُلُ يُودِي مَا أَدَّى مِنْ مُكَاتَبَتِهِ دِيَةَ الْحُرِّ، وَمَا بَقِيَ دِيَةَ الْعَبْدِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکاتب شخص کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا، جسے قتل کر دیا گیا ہو کہ اس نے اپنی مکاتبت کے معاہدے میں سے جتنی ادائیگی کی تھی، اس حساب سے اس کی دیت آزاد شخص کی دیت ہو گی اور جو ادائیگی باقی رہ گئی تھی، اس کے حساب سے اس کی دیت غلام کی دیت ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4217]
حدیث نمبر: 4144 سنن دارقطنی
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو نَشِيطٍ ، أَبُو الْمُغِيرَةِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ ، الزُّهْرِيُّ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو نَشِيطٍ ، نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ ، نَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ لَهُ شَرِيكٌ فِي عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ فَأَعْتَقَ نَصِيبَهُ، فَإِنَّ عَلَيْهِ عِتْقَ مَا بَقِيَ فِي الْعَبْدِ وَالأَمَةِ مِنْ حِصَصِ شُرَكَائِهِ، يُقَامُ قِيمَةُ عَدْلٍ، وَيُودِي إِلَى شُرَكَائِهِ قِيمَةَ حِصَصِهِمْ، وَيَعْتِقُ الْعَبْدَ وَالأَمَةَ إِنْ كَانَ فِي مَالِ الْمُعْتَقِ بِقِيمَةِ حِصَصِ شُرَكَائِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا کسی غلام یا کنیز میں کوئی حصہ ہو اور وہ اپنے حصے کو آزاد کر دے، تو اب اس پر لازم ہے کہ وہ غلام یا کنیز کے بقیہ مالکان کے حصوں میں سے بھی اسے آزاد کر دے، انصاف کے مطابق اس کی قیمت لگائی جائے گی اور وہ اپنے شراکت داروں کی طرف سے اس کی ادائیگی کر دے گا، جو ان کے حصوں کی قیمت کے مطابق ہو گی، وہ اس غلام یا کنیز کو آزاد کر دے گا، لیکن یہ اس وقت ہے کہ جب آزاد کرنے والے شخص کے مال میں اتنا مال موجود ہو، جو اس کے شراکت داروں کے حصے کی قیمت کے برابر ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4218]
حدیث نمبر: 4145 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْكَعْبِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْكَعْبِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي عَبْدٍ أُقِيمَ عَلَيْهِ قِيمَةُ عَدْلٍ فَأَعْطَى شُرَكَاءَهُ، وَعَتَقَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ، إِنْ كَانَ مُوسِرًا، وَإِلا عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ، وَرَقَّ مَا بَقِيَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی مشترکہ غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو اس غلام کی انصاف کے مطابق قیمت کا اندازہ لگایا جائے گا اور پھر وہ شخص اپنے دیگر شراکت داروں کو ادائیگی کر دے گا اور غلام اس شخص کی طرف سے آزاد سمجھا جائے گا، اگر وہ شخص خوشحال ہو، ورنہ اس کی طرف سے وہ حصہ آزاد ہو گا، جو آزاد کیا تھا اور غلام کا بقیہ حصہ غلام رہے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4219]
حدیث نمبر: 4146 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" فِي الْمَمْلُوكِ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ، قَالَ: يَضْمَنُ" ، وَافَقَهُ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ فَلَمْ يَذْكُرِ الاسْتِسْعَاءَ، وَشُعْبَةُ وَهِشَامٌ أَحْفَظُ مَنْ رَوَاهُ، عَنْ قَتَادَةَ. وَرَوَاهُ هَمَّامٌ فَجَعَلَ الاسْتِسْعَاءَ مِنْ قَوْلِ قَتَادَةَ، وَفَصَلَهُ مِنْ كَلامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، فَجَعَلَ الاسْتِسْعَاءَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَأَحْسَبُهُمَا وَهِمَا فِيهِ لِمُخَالَفَةِ شُعْبَةَ، وَهِشَامٍ، وَهَمَّامٍ إِيَّاهُمَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو غلام دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہو، ان میں سے ایک اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ’وہ شخص ضامن ہو گا۔‘“ ہشام نامی راوی نے اس کی موافقت کی ہے اور انہوں نے اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ اس غلام سے مزدوری کروائی جائے گی۔ شعبہ اور ہشام، قتادہ کے حوالے سے روایات نقل کرنے میں دیگر راویوں سے زیادہ حافظ ہیں۔ ہمام نامی راوی نے اس روایت کو نقل کرتے ہوئے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ قتادہ نے یہ کہا: ”ایسے غلام سے مزدوری کروائی جائے گی۔“ انہوں نے قتادہ کے اس قول کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کلام سے الگ طور پر ذکر کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے قتادہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ مزدوری کروانے کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس بارے میں ان راویوں کو وہم ہوا ہے، کیونکہ یہ روایت شعبہ اور ہشام کی نقل کردہ روایت کے مقابلے میں مختلف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4220]
حدیث نمبر: 4147 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل قَوْلِ شُعْبَةَ، وَلَمْ يَذْكُرِ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں کہ یہ وہی روایت ہے، جس طرح شعبہ نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کی سند میں نضر بن انس کا تذکرہ نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4221]
حدیث نمبر: 4148 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، نَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ رَجُلا أَعْتَقَ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكٍ، فَأَجَازَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِتْقَهُ، وَغَرَّمَهُ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ"، قَالَ قَتَادَةُ: إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ. سَمِعْتُ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: مَا أَحْسَنَ مَا رَوَاهُ هَمَّامٌ وَضَبَطَهُ، وَفَصْلَ بَيْنَ قَوْلِ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبَيْنَ قَوْلِ قَتَادَةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے آزاد کرنے کو درست قرار دیا اور اسے اس غلام کی بقیہ قیمت بطور تاوان ادا کرنے کا حکم دیا۔ قتادہ کہتے ہیں: اگر شخص کے پاس مال موجود نہ ہو، تو اس غلام سے مزدوری کروائی جائے گی، تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔ نیشاپوری نے یہ بات بیان کی ہے کہ بہترین روایت وہ ہے، جسے ہمام نے نقل کیا ہے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمان اور قتادہ کے قول کے درمیان فرق واضح کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4222]
حدیث نمبر: 4149 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ النَّيْسَابُورِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَتَادَةَ ، النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنِ الْعَبْدِ يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ، يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ، قَالَ: قَدْ عُتِقَ الْعَبْدُ يُقَوَّمُ عَلَيْهِ فِي مَالِهِ قِيمَةَ عَدْلٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ، اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہوتا ہے، ان میں سے ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غلام کا وہ حصہ آزاد ہو جائے گا اور اسے آزاد کرنے والے کے مال میں سے مناسب قیمت لگا کر اس کی قیمت ادا کی جائے گی، اگر آزاد کرنے والے شخص کے پاس وہ مال موجود نہ ہو، تو غلام سے مزدوری کروائی جائے گی، تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4223]
حدیث نمبر: 4150 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، سَعِيدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدٍ . ح وَنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا، أَوْ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكِهِ، فَخَلاصُ مَا بَقِيَ مِنْهُ عَلَيْهِ فِي مَالِهِ، إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ، وَإِلا قُوِّمَ الْمَمْلُوكُ قِيمَةَ عَدْلٍ، فَاسْتُسْعِيَ فِيهَا غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اپنے غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کر دے، تو اس غلام کا باقی رہ جانے والا حصہ بھی اس شخص کے مال میں سے آزاد کیا جائے، اگر اس شخص کے پاس اتنا مال موجود ہوتا ہے، ورنہ اس غلام کی انصاف کے مطابق قیمت لگائی جائے گی اور پھر اس بارے میں اس سے مزدوری کروائی جائے گی، تاہم اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4224]
حدیث نمبر: 4151 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ، صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ، عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ" فِي الْعَبْدِ وَالأَمَةِ: إِذَا كَانَا بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ مِنْهُ، فَإِنَّهُ يَجِبُ عَلَى الَّذِي أَعْتَقَهُ عِتْقُ نَصِيبَهُ مِنْهُ، إِذَا كَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَهُ دَفَعَ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ إِلَى شُرَكَائِهِ، وَيُخَلَّى سَبِيلُ الْمُعْتَقِ" ، قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَالأَمَةُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں، جو ایسے غلام یا کنیز کے بارے میں ہے، جو مشترکہ طور پر کچھ لوگوں کی ملکیت ہیں اور ان میں سے کوئی ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو جس شخص نے اسے آزاد کیا ہے، اس پر لازم ہے کہ وہ بقیہ حصے کو بھی آزاد کرے، اگر اس شخص کے پاس اتنا مال موجود ہوتا ہے، جو اس غلام کی قیمت کے برابر ہو، تو وہ اس کی قیمت کی بقیہ رقم اپنے دیگر حصہ داروں کو دے دے گا اور وہ غلام اس شخص کی طرف سے آزاد شمار ہو گا۔ ایک راوی نے اس روایت میں کنیز کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4225]
حدیث نمبر: 4152 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلانِسِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنُ عَيَّاشٍ ، لَيْثٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلانِسِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي مَمْلُوكٍ، فَقَدْ ضَمِنَ عِتْقَهُ، يُقَوِّمُ عَلَيْهِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ فَيَضْمَنُ لِشُرَكَائِهِ أَنْصِبَاءَهُمْ، وَيَعْتِقُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی غلام میں اپنے حصے کو آزاد کرتا ہے، تو وہ اس کی آزادی کا ضامن ہو گا، انصاف کے مطابق اس غلام کی قیمت لگائی جائے گی اور وہ شخص دیگر حصہ داروں کو تاوان کی رقم ادا کرے گا، جو ان کے حصے کے مطابق ہو گی اور پھر اس غلام کو آزاد کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4226]
حدیث نمبر: 4153 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ ، الْعَرْزَمِيُّ ، أَبِي النَّضْرِ ، أَبِي صَالِحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ ، نَا الْعَرْزَمِيُّ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ صَالِحٌ بِأَخِيهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَ أَخِي هَذَا، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ أَعْتَقَهُ حِينَ مَلَكْتَهُ" ، الْعَرْزَمِيُّ تَرَكَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَيَحْيَى الْقَطَّانُ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو النَّضْرِ، هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ الْمَتْرُوكُ، أَيْضًا هُوَ الْقَائِلُ: كُلَّمَا حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ كَذَبَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا، اس کا نام صالح تھا، وہ اپنے بھائی کو لے کر آیا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے اس بھائی کو آزاد کر دوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اس کے مالک ہوئے تھے، تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے اسے آزاد کر دیا تھا۔“ عزرمی نامی راوی کو عبداللہ بن مبارک، یحییٰ بن سعید القطان، ابن مہدی نے متروک قرار دیا ہے، جبکہ ابونضر نامی راوی محمد بن سائب کلبی متروک ہے، یہ وہی شخص ہے، جس نے یہ کہا تھا کہ جب میں ابوصالح نامی راوی کے حوالے سے کوئی روایت نقل کروں، تو وہ جھوٹ ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4227]
حدیث نمبر: 4154 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، وُهَيْبٌ ، أَبُو مَسْعُودٍ ، أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَسْرِيِّ ، مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا وُهَيْبٌ ، نَا أَبُو مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَسْرِيِّ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ:" إِذَا اشْتَرَيْتُ مُحَرَّرًا فَلا تَشْتَرِطَنَّ لأَحَدٍ فِيهِ عِتْقًا فَإِنَّهَا عُقْدَةٌ مِنَ الرِّقِّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب تم کسی ایسے غلام کو خریدتے ہو، جسے آزاد کر دیا گیا ہے، تو یہ شرط عائد نہ کرو کہ وہ اسے آزاد کر دے گا، کیونکہ یہ غلامی کی گرہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4228]
حدیث نمبر: 4155 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شَرِيكٌ ، حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شَرِيكٌ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَلَدَتْ مِنْهُ أَمَةٌ فَهِيَ حُرَّةٌ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کی کنیز اس کے بچے کو جنم دے، تو اس شخص کی موت کے بعد وہ کنیز آزاد شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4229]
حدیث نمبر: 4156 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلانِيُّ ، شُعَيْبٌ ، أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، شَرِيكٌ ، حُسَيْنٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلانِيُّ ، نَا شُعَيْبٌ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَدَتْ أَمَةُ الرَّجُلِ مِنْهُ، فَهِيَ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کسی کی کنیز اس کے بچے کو جنم دے، تو وہ اس شخص کے مرنے کے بعد آزاد شمار ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4230]
حدیث نمبر: 4157 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، أَبُو زَيْدِ بْنُ طَرِيفٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْحَضْرَمِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى الْحَنَفِيُّ ، الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، نَا أَبُو زَيْدِ بْنُ طَرِيفٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى الْحَنَفِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُمُّ الْوَلَدِ حُرَّةٌ، وَإِنْ كَانَ سَقْطًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بچے کو جنم دینے والی کنیز آزاد شمار ہو گی، خواہ وہ بچہ نامکمل پیدا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4231]
حدیث نمبر: 4158 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ تَمِيمِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَامِدُ بْنُ آدَمَ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، سُفْيَانَ ، حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ تَمِيمِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا حَامِدُ بْنُ آدَمَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا جَارِيَةٍ وَلَدَتْ لِسَيِّدِهَا، فَهِيَ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو کنیز اپنے آقا کے بچے کو جنم دیتی ہے، وہ اس آقا کے (فوت ہو جانے کے) بعد خود بخود آزاد ہو جاتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 4232]