☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: محرم کے شکار کرنے اور شکار کا گوشت کھانے بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: محرم کے شکار کرنے اور شکار کا گوشت کھانے بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 2707 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ ، عَمْرًا ، الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ ، أَنَّ عَمْرًا مَوْلَى الْمُطَّلِبِ أَخْبَرَهُمَا، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" صَيْدُ الْبَرِّ لَكُمْ حَلالٌ، وَأَنْتُمْ حُرُمٌ مَا لَمْ تَصِيدُوهُ أَوْ يُصَادْ لَكُمْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”خشکی کا شکار تمہارے لیے حلال قرار دیا گیا ہے، جبکہ تم احرام کی حالت میں ہو، اس وقت جب تم نے اسے خود شکار نہ کیا ہو، اسے تمہارے لیے شکار نہ کیا گیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2744]
حدیث نمبر: 2708 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ ، الشَّافِعِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، الْمُطَّلِبِ ، جَابِرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الرَّبِيعُ ، أنا الشَّافِعِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ الْمُطَّلِبِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جابر سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2745]
حدیث نمبر: 2709 سنن دارقطنی
أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، عبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَعْمَى ، محَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، مالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، جَابِرٍ
ثنا أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، نا عبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَعْمَى ، نا محَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، نا مالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2746]
حدیث نمبر: 2710 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أشْهَبُ بنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، رَجُلٍ ، جَابِرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نا أشْهَبُ بنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2747]
حدیث نمبر: 2711 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ ، الرَّبِيعُ ، الشَّافِعِيُّ ، عبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، رَجُلٍ ، جَابِرٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ ، نا الرَّبِيعُ ، نا الشَّافِعِيُّ ، نا عبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ. قَالَ الشَّافِعِيُّ، رَحِمَهُ اللَّهُ: ابْنُ أَبِي يَحْيَى أَحْفَظُ مِنَ الدَّرَاوَرْدِيِّ، وَمَعَ ابْنِ أَبِي يَحْيَى سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ، أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَمْرٍو نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي يَحْيَى.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2748]
حدیث نمبر: 2712 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
ثنا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَأَحْرَمَ أَصْحَابِي وَلَمْ أُحْرِمْ، فَرَأَيْتُ حِمَارًا فَحَمَلْتُ عَلَيْهِ فَاصْطَدْتُهُ، فَذَكَرْتُ شَأْنَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ أَحْرَمْتُ وَأَنِّي لِذَا اصْطَدْتُهُ لَكَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ فَأَكَلُوا وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ حِينَ أَخْبَرْتُهُ أَنِّي اصْطَدْتُهُ لَهُ" . قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَوْلُهُ: اصْطَدْتُهُ لَكَ، وَقَوْلُهُ: وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، لا أَعْلَمُ أَحَدًا ذَكَرَهُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ غَيْرُ مَعْمَرٍ، وَهُوَ مُوَافِقٌ لِمَا رُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد (سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حدیبیہ کے موقع پر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ (عمرہ کرنے کے لیے) روانہ ہوا۔ میرے ساتھیوں نے احرام باندھ لیا، لیکن میں نے احرام نہیں باندھا۔ میں نے ایک نیل گائے کو دیکھا اور اس پر حملہ کر کے اسے شکار کر لیا۔ پھر میں نے یہ واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنایا، اس بات کا ذکر کیا کہ میں نے اس وقت احرام نہیں باندھا ہوا تھا اور میں نے اسے آپ کے لیے شکار کیا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ ان حضرات نے وہ گوشت کھا لیا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے نہیں کھایا کیونکہ میں نے آپ کو یہ بتا دیا تھا کہ میں نے اسے آپ کے لیے شکار کیا ہے۔ روایت کے یہ الفاظ ہیں: ”یہ میں نے آپ کے لیے شکار کیا ہے۔“ اور یہ الفاظ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے نہیں کھایا، اس کا تذکرہ صرف معمر رحمہ اللہ نامی راوی نے کیا ہے۔ تمام مسلمان اس بات پر متفق ہیں کہ اللہ کا یہ فرمان ایک محکم آیت ہے: ”اے ایمان والو! جب تم احرام کی حالت میں ہو، تو اس وقت شکار کو قتل نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2749]
حدیث نمبر: 2713 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، عُرْوَةَ ، يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، أَبِيهِ ، عُثْمَانَ
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ، وأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ اعْتَمَرَ مَعَ عُثْمَانَ فِي رَكْبٍ فَأُهْدِيَ لَهُ طَائِرٌ فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهِ، وَأَبَى أَنْ يَأْكُلَ، فَقَالَ لَهُ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: أَنَأْكُلُ مِمَّا لَسْتَ مِنْهُ آكِلا؟ فَقَالَ:" إِنِّي لَسْتُ فِي ذَاكُمْ مِثْلَكُمْ، إِنَّمَا اصْطِيدَ لِي وَأُمِيتَ بِاسْمِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یحییٰ بن عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے چند اور لوگوں سمیت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ عمرہ کیا، انہوں نے سیدنا عثمان کی خدمت میں پرندہ پیش کیا، تو سیدنا عثمان نے دوسرے لوگوں سے کہا کہ وہ اسے کھا لیں اور خود اسے کھانے سے انکار کر دیا، تو سیدنا عمرو بن العاص نے ان سے کہا: ”کیا ہم اس چیز کو کھا لیں، جسے آپ نہیں کھا رہے؟“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اس کے بارے میں میری حیثیت تمہاری طرح نہیں ہے، اسے میرے لیے شکار کیا گیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2750]