☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: حجر اسود کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: حجر اسود کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2703 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، يَزِيدُ الْعَدَنِيُّ ، سُفْيَانُ ، الْمُثَنَّى ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا يَزِيدُ الْعَدَنِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْزَقُ وَجْهَهُ وَصَدْرَهُ بِالْمُلْتَزِمِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنا چہرہ مبارک اور سینہ ملتزم کے ساتھ ملاتے ہوئے دیکھا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2740]
حدیث نمبر: 2704 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو الأَحْوَصِ ، أَبُو سَعِيدٍ الْجُعْفِيُّ ، ابْنُ يَمَانٍ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَآخَرُونَ قَالُوا: نا أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِي، نا أَبُو سَعِيدٍ الْجُعْفِيُّ ، ثنا ابْنُ يَمَانٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ عَلَى الْحَجَرِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجر اسود پر پیشانی لگائی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2741]
حدیث نمبر: 2705 سنن دارقطنی
إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، أَبَا سَعِيدٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَجَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَجَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ إِذَا اسْتَلَمُوا الْحَجَرَ قَبَّلُوا أَيْدِيَهُمْ" ، فَقُلْتُ: وَابْنُ عَبَّاسٍ؟ فَقَالَ: وَابْنُ عَبَّاسٍ حَسِبْتُهُ كَثِيرًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کو دیکھا ہے، یہ حضرات جب حجر اسود کو استلام کرتے تھے، تو اپنے ہاتھوں کو بوسہ دیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: ”آپ نے سیدنا ابن عباس کو بھی ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا ابن عباس کو میں نے کئی دفعہ ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2742]
حدیث نمبر: 2706 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الرَّمَادِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، إِسْرَائِيلُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الرَّمَادِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، أنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ الرُّكْنَ الْيَمَانِي وَيَضَعُ خَدَّهُ عَلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکن یمانی کو بوسہ دیا کرتے تھے اور آپ اپنا رخسار مبارک اس پر رکھ دیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2743]