☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: حج کو واحد کرنا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: حج کو واحد کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2476 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، وَالْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ ، خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ ، أُمِّهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، وَالْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ ، قَالُوا: نا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَفْرَدَ الْحَجَّ" . قَالَ: وَنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حج افراد کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2508]
حدیث نمبر: 2477 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، صَلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا صَلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ ، نا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" أَهْلَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ مُفْرَدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حج افراد کا احرام باندھا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2509]
حدیث نمبر: 2478 سنن دارقطنی
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَزَّازُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
وَنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَزَّازُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ عَتَّابَ بْنَ أُسَيْدٍ عَلَى الْحَجِّ فَأَفْرَدَ، ثُمَّ اسْتَعْمَلَ أَبَا بَكْرٍ سَنَةَ تِسْعٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ، ثُمَّ حَجَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَةَ عَشْرٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ، ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ فَبَعَثَ عُمَرَ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ، ثُمَّ حَجَّ أَبُو بَكْرٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ، وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ وَاسْتُخْلِفَ عُمَرُ، فَبَعَثَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ، ثُمَّ حَجَّ عُمَرُ سِنِيَّهُ كُلَّهَا فَأَفْرَدَ الْحَجَّ، ثُمَّ تُوُفِّيَ عُمَرُ، وَاسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ فَأَفْرَدَ الْحَجَّ، ثُمَّ حُصِرَ عُثْمَانُ، فَأَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ بِالنَّاسِ فَأَفْرَدَ بِالْحَجِّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پہلے سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو امیر الحج مقرر کیا، تو انہوں نے حج افراد کیا، پھر ۹ ہجری میں آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر الحج مقرر کیا، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، ۱۰ ہجری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود حج کیا، تو آپ نے بھی حج افراد کیا، آپ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے، تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو (امیر الحج بنا کر) بھیجا، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خود حج کیا، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو ان کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے، انہوں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو (امیر الحج بنا کر) بھیجا، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، پھر اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کئی مرتبہ حج کیا اور ہمیشہ حج افراد کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے، تو انہوں نے بھی حج افراد کیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو محصور کر دیا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے حج میں لوگوں کی قیادت کا فریضہ سرانجام دیا، انہوں نے بھی حج افراد کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2510]
حدیث نمبر: 2479 سنن دارقطنی
نا نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا أَبُو هِشَامٍ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، نا أَبُو حُصَيْنٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" حَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَجَرَّدَ، وَمَعَ عُمَرَ فَجَرَّدَ، وَمَعَ عُثْمَانَ فَجَرَّدَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن اسود اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا ہے، انہوں نے حج افراد کیا تھا، میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا ہے، انہوں نے حج افراد کیا تھا، میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا ہے، انہوں نے حج افراد کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2511]