☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: ایام تشریق کے روزوں کی ممانعت
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← روزوں کا بیان← باب: ایام تشریق کے روزوں کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 2373 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، الْوَاقِدِيُّ ، رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، مَسْعُودَ بْنَ الْحَكَمِ الزُّرَقِيَّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُذَافَةَ السَّهْمِيُّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، ثنا الْوَاقِدِيُّ ، ثنا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ مَسْعُودَ بْنَ الْحَكَمِ الزُّرَقِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُذَافَةَ السَّهْمِيُّ ، يَقُولُ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ أَيَّامَ مِنًى أُنَادِي:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَبِعَالٍ" . الْوَاقِدِيُّ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن حذافہ سہمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منیٰ کے دنوں میں مجھے اپنی اونٹنی پر بھیجا تاکہ میں اعلان کروں: ”اے لوگو! یہ کھانے پینے کے اور صحبت کے دن ہیں۔“ اس روایت کا راوی واقدی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2407]
حدیث نمبر: 2374 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، حَمْزَةَ الأَسْلَمِيِّ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ حَمْزَةَ الأَسْلَمِيِّ ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلا يَتَتَبَّعُ رِحَالَ النَّاسِ بِمِنًى أَيَّامَ التَّشْرِيقِ عَلَى جَمَلٍ لَهُ، وَهُوَ يَقُولُ:" أَلا لا تَصُومُوا هَذِهِ الأَيَّامَ، فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ . قَالَ قَتَادَةُ: إِنَّ الْمُنَادِيَ كَانَ بِلالا، قَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایک شخص کو دیکھا، جو منیٰ میں ایام تشریق میں لوگوں کی رہائش گاہوں کے پاس جا رہا تھا، وہ اونٹ پر سوار تھا اور یہ کہہ رہا تھا: ”خبردار! ان دنوں میں روزہ نہ رکھو، کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہارے درمیان موجود ہیں۔“ قتادہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے کہ یہ اعلان کرنے والے شخص سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے۔ قتادہ نامی راوی نے سلیمان بن یسار سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2408]
حدیث نمبر: 2375 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الطَّحَّانُ ، أبِي ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الطَّحَّانُ ، ثنا أبِي ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ صَوْمِ خَمْسَةِ أَيَّامٍ فِي السَّنَةِ: يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ النَّحْرِ، وَثَلاثَةِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ" . قَالَ عُثْمَانُ: مَا كَتَبْنَاهُ إِلا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
قتادہ، انس رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سال کے پانچ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے: ”عید الفطر کے دن، عید الاضحیٰ کے دن اور ایام تشریق کے تین دن۔“ عثمان نامی راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے محمد بن خالد کے حوالے سے یہی روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2409]
حدیث نمبر: 2376 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، مَكِّيُّ بْنُ عَبْدَانَ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ الصَّنْعَانِيُّ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ عَبْدَانَ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ الصَّنْعَانِيُّ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، أنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ:" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ حِنْطَةٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو صدقہ فطر کے بارے میں یہ ہدایت کی تھی کہ: ”وہ گندم کا نصف صاع ہو گا یا کھجور کا ایک صاع ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2410]
حدیث نمبر: 2377 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، سُفْيَانَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا تَشْتَرُوا اللَّبَنَ فِي ضُرُوعِهَا وَلا الصُّوفَ عَلَى ظُهُورِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”جب دودھ تھن میں موجود ہو، اس کا سودا نہ کرو اور جب اون (جانور کی پشت پر) موجود نہ ہو، اس وقت اس کا سودا نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2411]
حدیث نمبر: 2378 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، أبِي ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، الزُّهْرِيُّ ، مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ الزُّرَقِيِّ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، ثنا أبِي ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ، فَنَادَى فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ:" أَلا إِنَّ هَذِهِ الأَيَّامَ عِيدٌ، وَأَكْلٌ وَشُرْبٌ وَذِكْرٌ، فَلا تَصُومُوهُنَّ إِلا مُحْصَرٌ أَوْ مُتَمَتِّعٌ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا، وَلَمْ يَصُمْ فِي أَيَّامِ الْحَجِّ الْمُتَتَابِعَةِ فَلْيَصُمْهُنَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مسعود بن حکم زرقی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ نے ایام تشریق میں یہ اعلان کیا تھا: ”خبردار! یہ عید کے دن ہیں، یہ کھانے پینے اور ذکر کرنے کے دن ہیں، تو ان دنوں میں روزہ صرف وہ شخص رکھے، جو محصر ہو یا حج کرنے والا ایسا فرد ہو، جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو، یا جس نے حج کے دنوں میں مسلسل روزے نہ رکھے ہوں، وہ ان دنوں میں روزے رکھ لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2412]