☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب کس چیز سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← روزوں کا بیان← باب کس چیز سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2245 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُهَنَّى بْنُ يَحْيَى أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُهَنَّى بْنُ يَحْيَى أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ أَفْطَرَ عَلَى تَمَرَاتٍ أَوْ رُطَبَاتٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَسَا حَسَوَاتٍ مِنْ مَاءٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب افطاری کرتے تھے، تو چند کھجوریں یا چند چھوہارے کھا لیا کرتے تھے اور اگر یہ بھی نہ ہوتا، تو آپ چند گھونٹ پانی پی لیتے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2277]
حدیث نمبر: 2246 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَخْبَرَنِي ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْطِرُ عَلَى رُطَبَاتٍ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَعَلَى تَمَرَاتٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَسَا حَسَوَاتٍ مِنْ مَاءٍ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ثابت بنانی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چند کھجوریں کھا کر افطار کیا کرتے تھے، اگر کھجوریں نہ ہوتیں، تو آپ چھوہارے کھا لیتے، اگر وہ بھی نہ ہوتے، تو چند گھونٹ پانی پی لیتے۔ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2278]