☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: روزہ دار کو قے آ گئی۔
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← روزوں کا بیان← باب: روزہ دار کو قے آ گئی۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 2241 سنن دارقطنی
الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ ، عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ الْحِمْصِيُّ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عُبَادَةُ بْنُ نَسِيٍّ ، وَهُبَيْرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِيُّ ، ثَوْبَانُ
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ ، ثنا عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ الْحِمْصِيُّ ، ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، ثنا عُبَادَةُ بْنُ نَسِيٍّ ، وَهُبَيْرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالا: نا أَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِيُّ ، ثنا ثَوْبَانُ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا رَمَضَانَ، فَأَصَابَهُ غَمٌّ آذَاهُ فَتَقَيَّأَ فَقَاءَ، فَدَعَا بِوَضُوءٍ، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَفْطَرَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَرِيضَةٌ الْوُضُوءُ مِنَ الْقَيْءِ؟ قَالَ:" لَوْ كَانَ فَرِيضَةً لَوَجَدْتَهُ فِي الْقُرْآنِ"، قَالَ: صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغَدَ فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ:" هَذَا مَكَانُ إِفْطَارِي أَمْسِ" . عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، یہ رمضان کے روزوں کی بات نہیں ہے، آپ کو کوئی پریشانی لاحق ہوئی، جو آپ کے لیے تکلیف دہ ہوئی، تو آپ کو قے آ گئی، پھر آپ نے وضو کے لیے پانی منگوایا، آپ نے وضو کیا اور روزہ توڑ دیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا قے کرنے کے بعد وضو کرنا فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ فرض ہوتا، تو تم اسے قرآن میں پا لیتے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اگلے دن روزہ رکھا، تو میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”یہ میرے گزشتہ دن کا روزے توڑنے کے بدلے میں ہے۔“ اس روایت کا راوی عتبہ بن سکن متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2272]
حدیث نمبر: 2242 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُقَيْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُقَيْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ . ح وَثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنِ اسْتَقَاءَ عَامِدًا فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ، وَمَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ" . رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر قے کر لے، تو اس پر قضاء لازم ہو گی اور جس شخص کو قے آ جائے، تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی۔“ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2273]
حدیث نمبر: 2243 سنن دارقطنی
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، جَدِّهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا ذَرَعَ الصَّائِمَ الْقَيْءُ فَلا فِطْرَ عَلَيْهِ وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَإِذَا تَقَيَّأَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ" . عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ لَيْسَ بِقَوِيٍّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب روزہ دار کو منہ بھر کر قے آ جائے، تو اس پر روزہ توڑنا لازم نہیں ہو گا اور پھر اس پر قضاء بھی لازم نہیں ہو گی، اگر وہ جان بوجھ کر قے کر دے، تو اس پر قضاء لازم ہو گی۔“ اس روایت کا راوی یحییٰ بن سعید مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2275]
حدیث نمبر: 2244 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عِيسَى بْنُ دَلُّوَيْهِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، مَنْدَلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، جَدِّهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَكِيلُ أَبِي صَخْرَةَ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ دَلُّوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مَنْدَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلْيُتِمَّ عَلَى صَوْمِهِ وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَمَنْ قَاءَ مُتَعَمِّدًا فَلْيَقْضِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کو منہ بھر کر قے آئے، وہ اپنا روزہ پورا کرے، اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی اور جو شخص جان بوجھ کر قے کر دے، وہ قضاء کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2276]