☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب روزہ دار شخص کے بوسہ لینے کا حکم
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← روزوں کا بیان← باب روزہ دار شخص کے بوسہ لینے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 2224 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، أَبُو عَاصِمٍ ، أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ ، زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ فِي رَمَضَانَ" . قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: وَلَمْ يَقُلْ: يُقَبِّلُهَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رمضان کے مہینے میں بوسہ لیا کرتے تھے۔ ابوعاصم بیان کرتے ہیں: راوی نے یہ بات ذکر نہیں کی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ کہا ہو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کا بوسہ لیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2255]
حدیث نمبر: 2225 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، أَبِي ، سُلَيْمَانُ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ فِي رَمَضَانَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْلَكَكُمْ لأَرَبِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بوسہ لیا کرتے تھے، جبکہ آپ رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں ہوتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تم سب سے زیادہ اپنے اوپر قابورکھتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2256]
حدیث نمبر: 2226 سنن دارقطنی
إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سَيْفِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَاصِمٍ ، سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ ، وَعَلِيُّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَيْفِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَاصِمٍ ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ خَرَجَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: مَا تَرَوْنَ فِي شَيْءٍ صَنَعْتُ الْيَوْمَ؟ أَصْبَحْتُ صَائِمًا، فَمَرَّتْ بِي جَارِيَةٌ فَأَعْجَبَتْنِي، فَأَصَبْتُ مِنْهَا، فَعَظَّمَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ مَا صَنَعَ، وَعَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَاكِتٌ، فَقَالَ: مَا تَقُولُ؟ قَالَ:" أَتَيْتَ حَلالا، وَيَوْمٌ مَكَانَ يَوْمٍ"، قَالَ: أَنْتَ خَيْرُهُمْ فُتْيَا .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
داؤد بن ابوعاصم بیان کرتے ہیں: انہوں نے سعید بن مسیب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کے پاس تشریف لائے اور دریافت کیا: میں نے آج جو حرکت کی ہے، اس کے بارے میں لوگوں کی کیا رائے ہے؟ صبح میں نے روزہ رکھا تھا، پھر میرے پاس سے کنیز گزری، مجھے وہ اچھی لگی، تو میں نے اس کے ساتھ صحبت کر لی، لوگوں کو ان کی یہ حرکت بہت غلط محسوس ہوئی، جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ خاموش رہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: آپ نے ایک حلال کام کا ارتکاب کیا ہے اور اس دن کے بدلے میں دوسرے دن روزہ رکھ لیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ نے ان سب سے بہتر فتویٰ دیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2257]