☽ 4 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابٌ فِي جِزْيَةِ الْمَجُوسِ وَمَا رُوِيَ فِي أَحْكَامِهِمْ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ← بَابٌ فِي جِزْيَةِ الْمَجُوسِ وَمَا رُوِيَ فِي أَحْكَامِهِمْ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 2116 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، بَجَالَةَ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعَ بَجَالَةَ ، يَقُولُ: كُنْتُ كَاتِبًا لِجَزْءِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ فَأَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَبْلَ مَوْتِهِ بِسَنَةٍ: اقْتُلْ كُلَّ سَاحِرٍ، وَفَرِّقُوا بَيْنَ كُلِّ ذِي مُحْرِمٍ مِنَ الْمَجُوسِ، وَانْهَوْهُمْ عَنِ الزَّمْزَمَةِ. فَقَتَلْنَا ثَلاثَ سَوَاحِرَ، وَجَعَلْنَا نُفَرِّقُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَ حَرِيمِهِ فِي كِتَابِ اللَّهِ، وَصَنَعَ طَعَامًا كَثِيرًا، وَدَعَا الْمَجُوسَ وَعَرَضَ السَّيْفَ عَلَى فَخِذِهِ، فَأَلْقَوْا وَقْرَ بَغْلٍ أَوْ بَغْلَيْنِ مِنْ وَرِقٍ، يَعْنِي مِنْ فِضَّةٍ، وَأَكَلُوا بِغَيْرِ زَمْزَمَةٍ، وَلَمْ يَكُنْ عُمَرُ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ حَتَّى شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَهَا مِنْ مَجُوسِ أَهْلِ هَجَرَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
مجالد بیان کرتے ہیں: میں جزء بن معاویہ کا سیکرٹری تھا، جو سیدنا احنف بن قیس کے چچا ہیں، ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا، یہ ان کے انتقال سے ایک سال پہلے کی بات ہے (اس میں یہ تحریر تھا): ”تم ہر جادوگر کو قتل کر دو اور مجوسیوں میں سے جس شخص نے اپنی سگی رشتہ دار عورت کے ساتھ شادی کی ہو، ان کے درمیان جدائی کروا دو اور انہیں زمزمہ سے منع کر دو۔“ (راوی کہتے ہیں) ہم نے تین جادوگروں کو قتل کروا دیا، ہم نے ہر آدمی کی ایسی بیوی سے جدائی کروا دی، جس کے ساتھ نکاح کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے، پھر انہوں نے بہت سا کھانا تیار کروایا اور مجوسیوں کی دعوت کی، انہوں نے اپنی تلوار اپنے زانوؤں کے اوپر رکھی، ان لوگوں نے ایک خچر کے وزن جتنا یا دو خچر کے وزن جتنی چاندی وہاں رکھ دی اور انہوں نے زمزمہ کے بغیر کھانا کھایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے اس وقت تک جزیہ وصول نہیں کیا، جب تک سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے یہ گواہی نہیں دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہجر سے تعلق رکھنے والے مجوسیوں سے جزیہ وصول کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2141]
حديث رقم: 2117 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، بَجَالَةَ بْنِ عَبْدَةَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ بَجَالَةَ بْنِ عَبْدَةَ ، كَذَا قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: كُنْتُ كَاتِبًا لِجَزْءِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَلَى الْمَنَاذِرِ، فَقَدِمَ عَلَيْنَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ أَخْبَرَنِي،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ مِنَ الْمَجُوسِ أَهْلِ هَجَرَ الْجِزْيَةَ" . فَخُذْ مِنْ مَجُوسِ مَنْ قِبَلَكَ الْجِزْيَةَ. حَجَّاجٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابومعاویہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا جزء بن معاویہ کا سیکرٹری تھا، ہمارے پاس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خط آیا (جس میں یہ تحریر تھا): ”سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہجر سے تعلق رکھنے والے مجوسیوں سے جزیہ وصول کیا تھا، اس لیے تم بھی اپنے علاقے کے مجوسیوں سے جزیہ وصول کرو۔“ اس روایت کا راوی حجاج مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2142]
حديث رقم: 2118 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَهٍ ، الْخَضِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُجَاعٍ ، هُشَيْمٌ ، دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، قُشَيْرِ بْنِ عَمْرٍو ، بَجَالَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَهٍ ، نا الْخَضِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُجَاعٍ ، أنا هُشَيْمٌ ، نا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ قُشَيْرِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ بَجَالَةَ ، قَالَ:" لَمْ يَأْخُذْ عُمَرُ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ، حَتَّى شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ مِنْهُمْ" . قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُنْتُ جَالِسًا بِبَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلانِ مِنْهُمْ، ثُمَّ خَرَجَا، فَقُلْتُ: مَاذَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالا:" الإِسْلامُ أَوِ الْقَتْلُ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَأَخَذَ النَّاسُ بِقَوْلِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَتَرَكُوا قُولِي.
الترجمة: محمد محی الدین .
بجالہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پہلے مجوسیوں سے جزیہ وصول نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان مجوسیوں سے جزیہ وصول کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دروازے پر بیٹھا ہوا تھا، دو آدمی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر وہ دونوں باہر نکل آئے، تو میں نے دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دونوں کے بارے میں کیا فیصلہ دیا ہے؟ تو ان دونوں نے بتایا (یہ فیصلہ دیا ہے): ”یا ہم اسلام قبول کر لیں یا قتل ہو جائیں۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: تو لوگوں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بیان کو اختیار کر لیا اور میری روایت کو ترک کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2143]
حديث رقم: 2119 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، بَجَالَةَ التَّمِيمِيَّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ بَجَالَةَ التَّمِيمِيَّ ، قَالَ:" وَلَمْ يَكُنْ عُمَرُ يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ، حَتَّى شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَهَا مِنْ مَجُوسِ هَجَرَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
بجالہ تمیمی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجوسیوں سے جزیہ وصول نہیں کرنا چاہتے تھے، یہاں تک کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ”ہجر“ سے تعلق رکھنے والے مجوسیوں سے جزیہ وصول کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2144]
حديث رقم: 2120 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، أَبِي رَزِينٍ ، أَبِي مُوسَى ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ الْبَزَّازُ، سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" لَوْلا أَنِّي رَأَيْتُ أَصْحَابِي أَخَذُوا الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ مَا أَخَذْتُهَا مِنْهُمْ، وَتَلا: قَاتِلُوا الَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلا بِالْيَوْمِ الآخِرِ وَلا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ سورة التوبة آية 29، إِلَى آخِرِ الآيَةِ حَتَّى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ سورة التوبة آية 29" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اگر میں نے اپنے ساتھیوں کو مجوسیوں سے جزیہ وصول کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا، تو میں ان سے اسے وصول نہ کرتا۔ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور تم ان لوگوں کے ساتھ جنگ کرو جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور جس چیز کو اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے، وہ اسے حرام نہیں سمجھتے ہیں۔“ یہ آیت آخر تک ہے: ”یہاں تک کہ وہ جزیہ ادا کریں، جبکہ وہ ذلیل ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ/حدیث: 2145]