☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← زکوۃ کا بیان← زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 26
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 2024 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّفَّارِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ومُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّفَّارِ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ومُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَخْرُصَ الْعِنَبَ زَبِيبًا كَمَا يُخْرَصُ التَّمْرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا کہ انگور کے درخت کی پیداوار کا حساب لگا کر انگور کی شکل میں زکوٰۃ وصول کر لی جائے، جس طرح کھجور کا اندازہ لگایا جاتا ہے (یا اندازہ لگا کر کھجور وصول کی جاتی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2049]
حدیث نمبر: 2025 سنن دارقطنی
ابْنِ مَنِيعٍ ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
قُرِئَ عَلَى ابْنِ مَنِيعٍ وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" أَفَاءَ اللَّهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ، فَأَقَرَّهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعَلَهَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، فَبَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَخَرَصَهَا عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: يَا مَعْشَرَ يَهُودَ، أَنْتُمْ أَبْغَضُ الْخَلْقِ إِلَيَّ، قَتَلْتُمْ أَنْبِيَاءَ اللَّهِ وَكَذَبْتُمْ عَلَى اللَّهِ، وَلَيْسَ يَحْمِلُنِي بُغْضِي إِيَّاكُمْ أَنْ أَحِيفَ عَلَيْكُمْ، قَدْ خَرَصْتُ عِشْرِينَ أَلْفَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ، فَإِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ وَإِنْ أَبَيْتُمْ فَلِي، قَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ قَدْ أَخَذْنَاهَا، قَالَ: فَاخْرُجُوا عَنَّا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے خیبر کا علاقہ اپنے رسول کو مال فے کے طور پر عطا کیا، تو ان کے رسول نے ان (یہودیوں) کو وہیں رہنے دیا اور یہ معاہدہ کیا کہ وہاں کی پیداوار ان یہودیوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان (برابر کی بنیاد پر تقسیم ہو گی)، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، انہوں نے وہاں پیداوار کا اندازہ لگایا اور پھر فرمایا: ”اے یہودیو! تم میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ناپسندیدہ ترین مخلوق ہو، تم نے اللہ تعالیٰ کے انبیاء کو قتل کیا، تم نے اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی، لیکن تمہارے بارے میں میری ناپسندیدگی مجھے اس بات پر آمادہ نہیں کرے گی کہ میں تمہارے ساتھ کوئی زیادتی کروں، میں نے یہ اندازہ لگایا ہے، یہ کھجور کی پیداوار بیس ہزار وسق ہے، اگر تم چاہو، تو اس حساب سے تمہیں مل جائے گا اور اگر تم نہیں مانتے، تو میں اتنا وصول کروں گا۔“ تو انہوں نے کہا: ”اسی (انصاف اور عدل پروری) کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں، ہم اس حساب سے وصولی کر لیتے ہیں۔“ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تو اتنی پیداوار مجھے نکال کر دے دو (یعنی ادائیگی کر دو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2050]
حدیث نمبر: 2026 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ومُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ومُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ يَخْرُصَ الْعِنَبُ زَبِيبًا كَمَا يُخْرَصُ التَّمْرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا کہ انگور کے درخت کی پیداوار کا حساب لگا کر انگور کی شکل میں زکوٰۃ وصول کر لی جائے، جس طرح کھجور کا اندازہ لگایا جاتا ہے (یا اندازہ لگا کر کھجور وصول کی جاتی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2051]
حدیث نمبر: 2027 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ وَهِيَ تَذْكُرُ شَأْنَ خَيْبَرَ، وَقَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ بِابْنِ رَوَاحَةَ إِلَى الْيَهُودِ فَيَخْرُصُ النَّخْلَ حِينَ تَطِيبُ أَوَّلَ التَّمْرَةِ قَبْلَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ يُخْبِرُ يَهُودَ يَأْخُذُونَهَا بِذَلِكَ الْخَرْصِ أَوْ يَدْفَعُونَهُ إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ الْخَرْصِ، وَإِنَّمَا كَانَ أَمْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْخَرْصِ لِكَيْ تُحْصَى الزَّكَاةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْكَلَ الثِّمَارُ وَتَفَرَّقَ" . رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ أَبِي الأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَأَرْسَلَهُ مَالِكٌ، وَمَعْمَرٌ، وَعَقِيلٌ، وأَرْسَلَهُ مَالِكٌ، وَمَعْمَرٌ، وَعَقِيلٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُرْسَلا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک مرتبہ خیبر کے بارے میں ذکر کر رہی تھیں، انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو یہودیوں کی طرف بھیجا، جب پھل تیار ہو گیا، تو انہوں نے کھجوروں کے درختوں کی پیداوار کا اندازہ لگایا، پھر انہوں نے یہودیوں کو اختیار دیا کہ وہ اس اندازے کے حساب سے وصولی کر لیں یا اس اندازے کے حساب سے انہیں ادائیگی کر دیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اندازہ لگانے کا حکم دیا تھا تا کہ زکوٰۃ کی گنتی پھل کے تیار ہونے سے پہلے کر لی جائے اور اسے الگ کر دیا جائے۔ یہی روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، امام مالک نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2052]
حدیث نمبر: 2028 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2053]
حدیث نمبر: 2029 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، أَبِيهِ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ خَارِصًا فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا حَثْمَةَ قَدْ زَادَ عَلَيَّ فِي الْخَرْصِ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ ابْنَ عَمِّكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ زِدْتَ عَلَيْهِ فِي الْخَرْصِ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ تَرَكْتُ لَهُ قَدْرَ خُرْفَةِ أَهْلِهِ وَمَا يُطْعِمُ الْمَسَاكِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ زَادَكَ ابْنُ عَمِّكَ وَأَنْصَفَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن حثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اندازہ لگانے کے لیے بھیجا، ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ابوحثمہ نے اندازہ لگاتے ہوئے ہماری طرف زیادہ ادائیگی لازم کر دی ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بلایا اور فرمایا: ”تمہارے چچا زاد کا یہ کہنا ہے، تم نے اندازہ لگانے میں اس پر زیادہ ادائیگی لازم کر دی ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) میں نے عرض کی کہ: ”یا رسول اللہ! میں نے اس کے لیے اتنی کھجوریں زیادہ چھوڑی ہیں، یہ اپنے گھر والوں کو بھی کھلا سکے اور مسکینوں کو بھی کھلا سکے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے چچا زاد نے تمہیں زیادہ چھوٹ دی ہے اور انصاف سے کام لیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2054]